in

سائنوفارم ویکسین کی تیسری کھیپ پاکستان پہنچ گئی

سائنوفارم ویکسین کی تیسری کھیپ پاکستان پہنچ گئی

سائنو فارم ویکسین کی تیسری کھیپ پاکستان پہنچ گئی ہے۔

ترجمان وزارت صحت نےبتایا کہ چین سے5 لاکھ ویکسین کی کھیپ پاکستان آئی ہےاوریہ کھیپ چین کی طرف سےعطیہ ہے۔

ترجمان وزارتِ صحت نےبتایا کہ پاکستان چین سے کینسائنو بائیو خریدے گا اوراس کی خریداری کیلئے چینی کمپنی سے بات چیت حتمی مراحل میں ہے۔ترجمان نےبتایا کہ پہلے بھی چین پاکستان کو 10 لاکھ ویکسین بطورعطیہ فراہم کر چکا ہے۔

ترجمان وزارت صحت کا مزید کہنا تھا کہ سائنو فارم ویکسین پاکستان کو مرحلہ وار فراہم کی جائے گی۔ سائنوفارم ویکسین کے ہنگامی استعمال کا اجازت نامہ این آئی ایچ کے پاس ہے۔

وفاقی وزیراسد عمر نے ٹویٹ کرتےہوئے بتایا کہ گزشتہ روز ملک میں 41 ہزارکرونا ویکیسین لگائی ہے جو سب سے زیادہ ہے۔اب تک 28 ہزار 424 ویکسینز بزرگ شہریوں کو لگائی گئی ہے۔ انھوں نے کہا کہ 70 سال اور زائد عمر کے افراد ویکسین لگانے کیلئے رجسٹر کروائیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پی ڈی ایم میں دراڑ پڑگئی ہے، نوازشریف کا اعتراف

پی ڈی ایم میں دراڑ پڑگئی ہے، نوازشریف کا اعتراف

سائرہ اورشہروزکوبڑی اسکرین پرساتھ دیکھنےکیلئےتیاررہیں

سائرہ اورشہروزکوبڑی اسکرین پرساتھ دیکھنےکیلئےتیاررہیں