in

مسئلہ کشمیرکا حل،پہلا قدم بھارت کو اٹھانا ہوگا،عمران خان

مسئلہ کشمیرکا حل،پہلا قدم بھارت کو اٹھانا ہوگا،عمران خان

نيشنل سيکيورٹی کے اہداف بہت وسيع ہيں

وزیراعظم عمران خان نےکہا ہے کہ سیکیورٹی فورسزکی قربانیوں سےملک محفوظ ہوا۔ نائن اليون کےبعد ہمارا ملک عذاب سے گزراہے اورنيشنل سيکيورٹی کے اہداف بہت وسيع ہيں۔

اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان نےسیکیورٹی ڈائیلاگ کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہا کہ ہمسایہ ممالک کےساتھ خوشگوارتعلقات خارجہ پالیسی کاحصہ ہیں۔افغانستان کوبہت عرصےبعدامن کی امیدملی ہے اورنئی امریکی انتظامیہ بھی افغانستان میں امن کواہمیت دےرہی ہے۔ پاکستان  نےافغانستان ميں امن کيلئےبھرپورکردارادا کيا۔

بھارت سےمتعلق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمير کا حل پاکستان کےساتھ ساتھ بھارت کےلئے بھی فائدہ مند ہے تاہم پہلا قدم بھارت کو اٹھانا پڑے گا۔انھوں نے کہا کہ بھارت کشمیریوں کو ان کا حق دے اوریہ بھارت کےلیے بھی اچھا ہے۔کشمیر کا مسئلہ اگرمذاکرات سےحل ہوجائےتوخطہ بدل جائے۔5 اگست کےبعد بھارت نے جوکچھ کیا اس کےبعد پاکستان آگےنہیں بڑھ سکتا۔

قومی سلامتی کےحوالےسے ان کا کہنا تھا کہ قومی سلامتی کيا ہے اس پر بحث کرنےکی ضرورت ہے۔اس سےمتعلق ايسی چيزيں ہيں جن کےبارے میں پہلے کبھی نہیں سوچاتھا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

اگر پتہ چلا کہ بیٹی کا بوائے فرینڈ ہے تو اس کا منہ توڑ دوں گا : شاہ رخ خان

اگر پتہ چلا کہ بیٹی کا بوائے فرینڈ ہے تو اس کا منہ توڑ دوں گا : شاہ رخ خان

سکینڈلز کی خبروں پر مایا علی نے خاموشی توڑ دی واضح جواب دیدیا

سکینڈلز کی خبروں پر مایا علی نے خاموشی توڑ دی واضح جواب دیدیا