in

اہم خبر: دورہ جنوبی افریقہ، قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی کرونا ٹیسٹنگ مکمل

بدھ 17 مارچ کی اہم خبروں کا احوال۔

وزیراعظم عمران خان بدھ کو لاہور کا ایک روزہ دورہ کریں گے۔وزیراعظم کابینہ اراکین کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔وزیراعلی صوبےکی انتظامی وسیاسی صورتحال پروزیراعظم کوبریف کریں گے۔

قومی سلامتی کے اہم امور پر بحث کیلئے 2 روزہ مذاکرہ آج سے شروع ہوگا۔وزیراعظم اور آرمی چیف بھی شریک ہوں گے۔

کورونا وائرس کے باعث دو روز بند رہنے کےبعد قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں آج سے افسران کام شروع کریں گے۔

دورہ جنوبی افریقہ کے ليے پاکستان کرکٹ ٹیم کےتمام کھلاڑیوں کی کرونا ٹیسٹنگ کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا ہے۔ آج رپورٹ آنے کےبعدمنفی رپورٹ والے کھلاڑی کیمپ میں رپورٹ کریں گے۔

این اے 249 کراچی ميں ضمنی الیکشن کے لیےن لیگ کے مفتاح اسماعیل اور پی ایس پی کے سربراہ مصطفیٰ کمال سمیت 9 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئےہیں۔آج کاغذات نامزدگی جمع کرانےکا آخری روز ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ملتان:کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزیاں، جرمانے اور گرفتاریاں

ملتان:کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزیاں، جرمانے اور گرفتاریاں

چوہدری شوگرملزکیس،مریم نواز دوبارہ طلب

چوہدری شوگرملزکیس،مریم نواز دوبارہ طلب