in

ملتان:کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزیاں، جرمانے اور گرفتاریاں

ملتان:کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزیاں، جرمانے اور گرفتاریاں

ملتان میں انتظامیہ نےکرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کیا ہے۔

ملتان کی ضلعی انتظامیہ کے ترجمان اصغرخان نےبتایا کہ شہرمیں احکامات کی خلاف ورزی پر گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 8 دکانداروں کو گرفتار کیا گیا ہے۔شام 6 بجے مارکیٹیں بند نہ کرنے پر27 دکانیں سیل کردی گئیں جبکہ ایس او پیزنظر انداز کرنے پر9 بسیں تھانے میں بند کردی گئیں۔

ترجمان نےمزیدبتایا کہ کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر بس مالکان کو71ہزار روپے جرمانہ کیا گیا ہے۔این سی او سی نے بتایا ہے کہ 1 دن میں مزید 61 افراد کرونا وائرس کے باعث  انتقال کرگئے جبکہ اس دوران 2 ہزار351 نئے کرونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ سب سے زیادہ پنجاب میں41 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

انٹر بینک میں کاروبار شروع ہوتے ہی ڈالر سستا ہو گیا سٹاک مارکیٹ سے بھی خوشخبری 

انٹر بینک میں کاروبار شروع ہوتے ہی ڈالر سستا ہو گیا سٹاک مارکیٹ سے بھی خوشخبری 

اہم خبر: دورہ جنوبی افریقہ، قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی کرونا ٹیسٹنگ مکمل