in

سندھ:اگلے مرحلے میں 18سال سے زائدعمر کے افرادکوویکسین لگے گی

سندھ:اگلے مرحلے میں 18سال سے زائدعمر کے افرادکوویکسین لگے گی

سندھ حکومت نے اگلے مرحلے میں 18 سال سے زائد عمر کے افراد کو کرونا ویکسین لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ صوبائی کابینہ نے محکمہ صحت کو بڑے پیمانے پر کرونا ویکسین کی درآمد کیلئے نجی اسپتالوں اور لیبارٹریوں کو شامل کرنے کی اجازت دیدی۔

وزیراعلیٰ ہاؤس میں منگل کو وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں صوبائی وزراء، مشیر قانون، چیف سیکریٹری اور متعلقہ سیکریٹریوں نے شرکت کی۔

سندھ کابینہ نے نجی اسپتالوں اور لیبارٹریوں کو ماس ویکسی نیشن پروگرام میں شامل کرنے اور نجی صحت کے شعبے کو کرونا وائرس ویکسین کی درآمد، انسانی وسائل مختص کرنے اور خاص طور پر کراچی میں ویکسی نیشن مراکز کے قیام  کے حوالے سے حوصلہ افزائی کا فیصلہ کیا ہے۔

محکمہ صحت نے کابینہ کو بریفنگ میں بتایا کہ کرونا وائرس وباء کے دوران  صوبائی ردعمل کی وجہ سرکاری اور نجی شعبے کی جانب سے دیکھ بھال کی فراہمی ہے، نجی صحت کے شعبے نے ضروری صحت کی خدمات کی فراہمی میں اہم کردار ادا کیا، خاص طور پر جب پبلک سیکٹر نے کوویڈ 19 کے مریضوں کی جانچ پڑتال کرنے کے ساتھ ساتھ اسپتال میں داخل مریضوں کے علاج، آئسولیشن اور اہم نگہداشت کے حوالے سے ایک فعال کردار ادا کیا۔

بریفنگ میں کہا گیا کہ سائنوفارم ویکسین کی پہلی کھیپ کی وصولی کے بعد صوبائی حکومت نے پہلے مرحلے میں کوویڈ 19 کیخلاف فرنٹ لائن ہیلتھ کیئر ورکرز کی ویکسی نیشن مہم شروع کردی، حال ہی میں 60 سال سے زائد  عمر کے افراد کی ویکسینیشن کا بھی آغاز کردیا گیا، اگلے مرحلے میں  18 سال سے زائد عمر کے افراد کی بڑے پیمانے پر ویکسی نیشن شروع کی جائے گی۔

بریفنگ میں کہا گیا کہ اس کیلئے نجی صحت کے شعبے کو ساتھ ملانا ہوگا اور اسے محکمہ صحت کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہونا ہوگا تاکہ صوبے کے ہر اہل باشندے کو ویکسین دی جاسکے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ شہریوں کو ریلیف دیں تاکہ ملک میں صورتحال دوبارہ نارمل ہوسکے اور اس قومی فریضہ کی تکمیل کیلئے کووڈ 19 ویکسین درآمد کرنے کیلئے نجی شعبے کے عزم، صلاحیت اور گنجائش کو دیکھا جائے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے محکمہ صحت کو ہدایت کی کہ وہ اس مقصد کیلئے ایس او پیز تشکیل دے اور اس کے ساتھ ساتھ  سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کے تحت  رجسٹریشن کا ایک میکنیزم تشکیل دے تاکہ ہر ایک چیز بشمول ویکسین کی قیمت کنٹرول میں رکھی جائے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ایس اوپیز کیخلاف ورزی، بھارتی اداکارہ کیخلاف مقدمہ درج

ایس اوپیز کیخلاف ورزی، بھارتی اداکارہ کیخلاف مقدمہ درج

آج نون لیگ کو پیپلزپارٹی میں ضم ہوجاناچاہیے، زرتاج گل

آج نون لیگ کو پیپلزپارٹی میں ضم ہوجاناچاہیے، زرتاج گل