in

آصف زرداری نے مریم نواز سےمعافی مانگ لی

آصف زرداری نے مریم نواز سےمعافی مانگ لی

میرا مقصد معذرت کروانا نہیں تھا،مریم نواز

پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ(پی ڈی ایم) کے سربراہی اجلاس میں آصف علی زرداری نے مریم نواز سے معافی مانگ لی۔

نواز شریف کی واپسی سے متعلق اپنے بیان پر آصف زرداری نے مریم نواز سے مخاطب ہوکر کہا کہ آپ کو اگر میرے بیان سے کوئی دکھ پہنچا ہے تو میں اس پر معذرت خواہ ہوں۔ اس کے جواب میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ میرا مقصد آپ سے معذرت کروانا نہیں تھا۔ میں بھی بختاور اورآصفہ کی طرح آپ کی عزت کرتی ہوں۔

قبل ازیں پی ڈی ایم اجلاس میں سابق صدر آصف علی زرداری نے مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف سے کہا تھا کہ ’آپ وطن واپس آئیں تاکہ ہم سب مل کر لڑسکیں‘۔

جس کے جواب میں مریم نواز نے سابق صدر کو جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان خصوصاً نیب کی تحویل میں میرے والد کی جان کو خطرہ ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان کے والد کو جیل میں دو ہارٹ اٹیک ہوئے تھے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

آل پاکستان پروجیکٹ میں سرمایہ کاری نہ کریں، ایس۔ای۔سی۔پی کاانتباہ

آل پاکستان پروجیکٹ میں سرمایہ کاری نہ کریں، ایس۔ای۔سی۔پی کاانتباہ

کوویڈ-19 ویکسینیشن کا طریقہ کار

کوویڈ-19 ویکسینیشن کا طریقہ کار