in

وزیرستان:خفیہ اطلاعات پرکارروائی،2 مطلوب دہشتگرد ہلاک

وزیرستان:خفیہ اطلاعات پرکارروائی،2 مطلوب دہشتگرد ہلاک

شمالی وزیرستان کے علاقے میں سیکیورٹی فورسز نے کامیاب خفیہ کارروائی کے دوران 2 انتہائی مطلوب دہشت گردوں کو ہلاک، جب کہ ایک کو گرفتار کرلیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج نے شمالی وزیرستان کے علاقے نرگوسا میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران کالعدم تحریک طالبان سے تعلق رکھنے والے 2 دہشت گردوں کو ہلاک، جب کہ ایک کو گرفتار کرلیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں کی شناخت عثمان علی اور وحید کے ناموں سے کی گئی ہے۔ دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کے سجنا گروپ سے تھا اور وہ اس کے فعال جنگجو تھے۔

ہلاک دہشت گرد بارود سرنگیں بنانے کے ماہر اور دیگر نوجوانوں کو دہشتگردی کی ٹریننگ دینے میں بھی ملوث تھے۔ دہشت گرد اغوا برائے تاوان اور بھتے خوری کی وارداتیں بھی کیا کرتے تھے۔

دہشتگرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں مطلوب تھے۔ دہشت گردوں نے گزشتہ سال 14 اکتوبر 2020 کو سیکیورٹی فورسز پر حملے میں کیپٹن عمر فاروق چیمہ، 2 جے سی اوز اور 3 سپاہیوں کو شہید کیا تھا۔ حملے میں 4 سپاہی بھی زخمی ہوئے تھے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کلاسزآئن لائن ہوئیں،امتحانات بھی آئن لائن لیں،نمل کےطلباکااحتجاج

کلاسزآئن لائن ہوئیں،امتحانات بھی آئن لائن لیں،نمل کےطلباکااحتجاج

کراچی:سی ٹی ڈی آپریشن میں داعش کا سہولت کار گرفتار

کراچی:سی ٹی ڈی آپریشن میں داعش کا سہولت کار گرفتار