in

آصف زرداری نے استعفوں کونوازشریف کی واپسی سے مشروط کردیا

Nawaz-sharif-and-Zardari

آصف زرداری نے پارلیمنٹ اسے استعفوں کو نواز شریف کی واپسی سے مشروط کردیا۔ سابق صدر کا کہنا ہے کہ پہلے میاں صاحب وطن واپس آئیں پھر استعفوں کی بات کریں، اگر لڑنا ہے تو ہم سب کو جیل جانا پڑیگا۔

اسلام آباد میں اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کی زیر صدارت سربراہی اجلاس سے سابق صدر اور پی پی رہنماء آصف علی زرداری نے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کیا۔

سابق صدر آصف زرداری، مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے استعفوں کی تجویز کو ان کی وطن واپسی سے مشروط کردیا۔

آصف زرداری نے کہا کہ پہلے میاں صاحب وطن واپس آئیں پھر استعفوں کی بات کریں، میں نے اپنی زندگی کے 14 برس جیل میں گزارے ہیں، اگر لڑنا ہے تو ہم سب کو جیل جانا پڑے گا، ہم نے سینیٹ انتخابات لڑے اور اسحاق ڈار ووٹ ڈالنے نہیں آئے، یہ پہلی بار نہیں ہے کہ جمہوری قوتوں نے دھاندلی کا سامنا کیا۔

وہ کہتے ہیں کہ مجھے اسٹیبلشمنٹ کا کوئی ڈر نہیں لگتا، اسٹیبلشمنٹ کیخلاف جدوجہد ذاتی عناد کے بجائے جمہوری اداروں کے استحکام کیلئے ہونی چاہئے۔

انہوں نے سوال کیا کہ میاں صاحب، آپ کیسے عوامی مسائل حل کریں گے؟، آپ نے اپنے دور میں تنخواہیں نہیں بڑھائیں، ہم نے تنخواہوں میں اضافہ کیا، لانگ مارچ کیلئے ہمیں 1986ء اور 2007ء جیسی تیاری کرنا ہوگی، ویسی تیاری جو 1986ء اور 2007ء میں بی بی کی آمد پر کی تھی۔

سابق وزیراعظم نواز شریف نے گزشتہ روز مولانا فضل الرحمان کو پارلیمنٹ سے استعفوں کیلئے اپنے اراکین کی جانب سے اختیار دیا تھا۔ جس میں ان کا کہنا تھا کہ اپنی جماعت کے تمام ارکان اسمبلی کے استعفے آپ کے حوالے کرنے کو تيار ہيں، کوئی مانے يا نہ مانے ہمارے استعفوں پر آپ فيصلہ کرسکتے ہيں۔

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے حکومت کیخلاف 30 مارچ کو اسلام آباد میں جمع ہونے کا فیصلہ کیا ہے، جس کیلئے ملک بھر سے قافلے 26 مارچ کو نکلیں گے۔

سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے رہنماء آصف زرداری نے مؤقف اختیار کیا کہ ایسے فیصلے نہ کئے جائیں کہ راہیں جدا ہوجائیں، ہمارا انتشار جمہوریت کے دشمنوں کو فائدہ دے گا، اسمبلیاں چھوڑنے کا مطلب عمران خان کو مضبوط کرنا ہے، ہم پہاڑوں پر نہیں بلکہ پارلیمان میں رہ کر لڑتے ہیں،



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

وفاقی کابینہ نے رمضان پیکج کی منظوری دیدی

وفاقی کابینہ نے رمضان پیکج کی منظوری دیدی

ڈالر کی قیمت میں اضافہ، آج کے کرنسی ریٹ

ڈالر کی قیمت میں مزید کمی، آج کے کرنسی ریٹ