in

مریم کے بیانات کا مقصد کیسزکی تحقیقات میں رخنہ ڈالنا ہے،نیب

مریم کے بیانات کا مقصد کیسزکی تحقیقات میں رخنہ ڈالنا ہے،نیب

نیب لاہور نےچودھری شوگر ملز میں مریم نواز کی طلبی کے معاملے کی وضاحت کردی ہے۔لیگی رہنما کے بیانات کا مقصد کرپشن اور منی لانڈرنگ کیسز کی تحقیقات میں رخنہ ڈالنا ہے۔

نیب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مریم نوازکےخلاف  چوہدری شوگر ملز اور منی لانڈرنگ کیسز میں تحقیقات جاری ہیں ۔

 مريم کوطلب کيا جائےتوملکی فضا کواشتعال انگیزی کی طرف راغب کياجاتا ہے۔ نیب،عدلیہ اورقومی اداروں کيخلاف بغاوت سےلبریزبیان بازی کی جاتی رہی ہے جس کا مقصد شریف خاندان کيخلاف مقدمات کی تحقیقات میں رکاوٹ ڈالنا ہے ۔

 نیب لاہورکا کہنا ہے کہ قومی اداروں کو ایک دوسرے کے مقابل کھڑا کرنے کی کوشش کی جاتی رہی۔ معززعدالتوں اوران کےصادر فیصلوں کا مذاق اڑایا گیا۔نیب قومی ادارہ ہے جوآئینی و قانونی اقدامات انجام دینے پر یقین رکھتا ہے۔ نیب یہ اقدامات بلاتعطل جاری رکھے گا۔ نیب کی کسی سیاسی پارٹی سے کسی قسم کی وابستگی نہیں اورمیگا کرپشن کے تمام مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانا نیب کی اولین ترجیح ہے

تین روز قبل نیب لاہور نےمسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کی درخواست ضمانت خارج کرنے کے لیے ہائیکورٹ سے رجوع کیا۔لاہور ہائی کورٹ میں پراسکیوٹرجنرل نیب کی توسط سےدرخواست دائر کی گئی ۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ مریم نواز لاہور ہائیکورٹ سے چوہدری شوگر ملز کیس میں ضمانت پر رہا ہیں تاہم وہ اپنی ضمانت کا ناجائز فائدہ اٹھا رہی ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

تیل کی قیمتیں بڑھیں تو ملک میں بجلی مہنگی ہوگی، عمرایوب

تیل کی قیمتیں بڑھیں تو ملک میں بجلی مہنگی ہوگی، عمرایوب

وفاقی کابینہ نے رمضان پیکج کی منظوری دیدی

وفاقی کابینہ نے رمضان پیکج کی منظوری دیدی