in

کوئٹہ میں 3 بچوں کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا

کوئٹہ میں 3 بچوں کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا

کوئٹہ کے علاقے نیو سریاب میں گزشتہ روز 15 مارچ کو تین بچوں کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، جب کہ بچوں کی نگہداشت کرنے والی خاتون ملازمہ سے تفتیش جاری ہے۔

پولیس کے مطابق مقدمہ نیو سریاب تھانے میں بچوں کے چچا نور احمد کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ مقدمے میں قتل اور اقدام قتل کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ بچوں کی نگہداشت کرنے والی خاتون ملازمہ سے بھی پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے۔

ڈپٹی کمشنر اورنگزیب بادینی کے مطابق بچوں کے قتل کی تحقیقات جاری ہیں۔ بچوں کے ہاتھوں اور جسم پر زخموں کے نشانات موجود ہے۔ قتل کے وقت مزاحمت کی گئی تھی۔ واقعہ میں زخمی ہونے والی بچی اسپتال میں زیر علاج ہے۔

پولیس کا مزید کہنا تھا کہ زخمی بچی کے ہوش میں آنے کے بعد محرکات کا پتا چل سکے گا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز نیو سریاب میں واقع گھر سے 3 بچوں کی تشدد زدہ لاشیں برآمد کی گئی تھیں، جب کہ جائے وقوعہ سے ایک بچی بھی زخمی حالت میں ملی تھی۔

وقوعہ سے کچھ دیر قبل ملازمہ ضروری کام سے گھر سے باہر گئی تھی، جب وہ واپس گھر پہنچی تو بچوں کو اس حالت میں دیکھا اور پولیس کو اطلاع دی۔

دوسری جانب قتل کیے گئے تینوں بچوں کی نماز جنازہ کوئٹہ میں ادا کردی گئی ہے،، جب کہ تدفین کلی اسماعیل قبرستان میں کی گئی ہے۔ نماز جنازہ میں لواحقین اور اہل علاقہ نے شرکت کی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

انٹر بینک میں ڈالر مزید سستا ہو گیا 

انٹر بینک میں ڈالر مزید سستا ہو گیا 

عالیہ بھٹ کی سالگرہ

عالیہ بھٹ کی سالگرہ