in

اسلام آباد:عدالت کے باہرکیمرا مین پرتشدد،2 افرادزیرحراست

اسلام آباد:عدالت کے باہرکیمرا مین پرتشدد،2 افرادزیرحراست

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت ( اے ٹی سی ) کے باہر جیو نیوز کے کیمرا مین پر تشدد میں ملوث 2 افراد کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق پیر 18 جنوری کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں فہد ملک کیس کی سماعت ہوئی۔ اس موقع پر عدالت کے باہر میڈیا کے نمائندے بھی موجود تھے۔ ملزمان راجہ ارشد، نعمان اور ہاشم جب عدالت سے باہر آئے تو جیو نیوز کے کیمرا مین نے ملزمان کی فوٹیج بنائی، جس پر ملزمان اور ان کے ہمراہ موجود وکلا غصے میں آگئے اور کیمرا مین کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔

عدالت سے باہر آنے والے ملزمان کے ہاتھوں میں ہھتکڑیاں لگی ہوئی تھیں، جس سے انہوں نے کیمرا مین پر تشدد کیا۔ پولیس کی موجودگی میں ملزمان اور ان کے وکلا نے کیمرا مین ناصر مغل کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔

ہھتکڑیوں کے تشدد سے کیمرا مین ناصر مغل لہو لہان ہوگیا، جس سے اس کے منہ اور جسم کے دیگر حصوں پر شدید زخم آئے۔ اس دوران کیمرا مین کا موبائل فون بھی ٹوٹ گیا۔

واقعہ کی اطلاع فوری طور پر جج کو دی گئی، جب کہ پولیس کو بھی وقوعہ سے آگاہ کیا گیا۔ تشدد کا نشانہ بننے والے کیمرہ مین اور صحافی جج کو راجہ جواد عباس کے روبرو پیش کیا گیا۔ اس موقع پر ای ٹی سی جج نے حکم دیا کہ واقعہ کی درخواست پولیس کے علاوہ عدالت میں بھی جمع کروائی جائے۔

جج جواد عباس نے فوری طور پر پولیس کو حکم دیا کہ ملزمان کو گرفتار کیا جائے، جس پر پولیس نے ملزمان کے 2 ملاقاتیوں کو احاطہ عدالت سے حراست میں لے لیا، جو تشدد میں ملوث تھے۔ دونوں ملاقاتیوں کو تھانہ رمنا منتقل کر دیا گیا ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کلفٹن، گارڈ نےاپنے ہی ہاتھوں زندگی کاخاتمہ کرلیا

کلفٹن، گارڈ نےاپنے ہی ہاتھوں زندگی کاخاتمہ کرلیا

سندھ: سی این جی اسٹیشنز72گھنٹوں کیلیے پھر بند

سندھ: سی این جی اسٹیشنز72گھنٹوں کیلیے پھر بند