in

اہم خبر:سابق چیئرمین سینیٹ پر فرد جرم آج عائد کی جائیگی

ذیل میں آج ہونے والی خبروں کا احوال آپ کیلئے دیا گیا ہے۔

کڈنی ہلز ریفرنس میں سابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا پرفرد جرم آج عائد کی جائے گی۔ مانڈوی والا پر کڈنی ہلز کراچی میں پارک کے لئے مختص زمین عبدالغنی مجید کو الاٹ کرنے میں اعجاز ہارون کی معاونت اور جعلی اکاؤنٹس سے وصولیوں کا الزام ہے۔

وزيراعظم نے پھر پیٹرول قيمتوں ميں اضافے کی سمری مسترد کر دی۔ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ۔

سپریم کورٹ این اے 75ڈسکہ ضمنی انتخاب سے متعلق کیس آج سنے گی۔

وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا۔ سولہ نکاتی ایجنڈا جاری۔ سینیٹ انتخابات اور اپوزیشن کے دھرنے کے حوالے سے مشاورت ہوگی۔

لانگ مارچ ہو گا؟ استعفے آئيں گے، آر پار يا پھر ہوگا انتظار؟ پی ڈی ايم آج بيٹھک لگائے گی۔ مریم نواز آج لاہور سے اسلام آباد پہنچیں گی۔ اسمبليوں سےاستعفوں کا معاملہ زير غور آئے گا۔

چئیرمین پاک سرزمین پارٹی مصطفیٰ کمال اور دیگر جماعتوں کے امیدوار آج این اے 249 ضمنی انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن کے دفتر میں جمع کرائیں گے۔

سینیٹر فیصل واوڈا کی الیکشن کمیشن کے خلاف درخواست کی سماعت آج سندھ ہائيکورٹ میں ہوگی، عدالت نے ڈپٹی اٹارنی جنرل اور دیگر فریقین کو نوٹس دے کر طلب کررکھا ہے۔

دورہ جنوبی افریقہ، پاکستان کرکٹ ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کی کرونا ٹیسٹنگ آج ہوگی۔

کرونا کے وار، آج سے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت ملک بھر میں 70سال یا زائد عمر کے رجسٹرڈ افراد ویکسین لگوا سکتے ہیں۔ این سی اوسی کے مطابق کرونا ویکسینیشن لگوانے کیلئے شناختی کارڈ لازمی ہوگا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کراچی: کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی،شادی ہال سیل

کراچی: کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی،شادی ہال سیل

پشاور کے تھانہ غربی میں خودکشی کرنے والے بچے کے بارے میں نئے انکشافات کہانی میں نیا موڑ آگیا

پشاور کے تھانہ غربی میں خودکشی کرنے والے بچے کے بارے میں نئے انکشافات کہانی میں نیا موڑ آگیا