in

امریکی خاتون نے اسلام قبول کرلیا

امریکی خاتون نے اسلام قبول کرلیا

امریکی ریاست ٹینیسیی سے تعلق رکھنے والی 42 سالہ خاتون عیسائی خاتون  ٹیفنی سلسیٹ اسمتھ نے جامعہ بنوریہ میں آکر اسلام قبول کرلیا۔

جامعہ بنوریہ عالمیہ کے مہتمم مولانا نعمان نعیم نے نومسلمہ کو کلمہ پڑھا کر دائرہ اسلام میں داخل کیا اور نومسلمہ کا نام عائشہ امینہ تجویز کرکے مبارکباد پیش کی۔

اسلام قبول کرتے وقت جامعہ بنوریہ عالمیہ کے نائب مہتمم مولانا فرحان نعیم اور جامعہ بنوریہ کے امریکن فاضل اور انسٹی  ٹیوٹ آف نالج امریکا کے صدر نعمان شیخ سمیت دیگر علماء کرام بھی موجود تھے۔

مولانا نعمان نعیم نے کہا کہ دنیا بھر میں اسلام اور مسلمانوں کیخلاف ہونے والے منفی پروپیگنڈوں کے باوجود آئے روز سینکڑوں غیرمسلم دائرہ اسلام میں داخل ہورہے ہیں، اسلام نے خاتون کو عزت وعظمت سے نوازا ہے آج دنیا میں خواتین حقوق سے محروم ہیں تو اسلام سے دوری کا نتیجہ ہے۔

نومسلمہ ٹیفنی سلسیٹ اسمتھ  نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکا میں اپنی مسلمان سہیلوں سے متاثر ہوکر قرآن مجید کا مطالعہ کیا، اسلام نے خواتین کو سب سے زیادہ حقوق مہیا کیے ہیں۔

قرآن مجید کا مطالعہ کیا ہے اسی سے متاثر ہوئی اور ارادہ کیا اسلام قبول کرلوں گی اس لیے جامعہ بنوریہ آئی، اسلام قبول کرنے کے بعد خود کو خوش قسمت تصور کررہی ہوں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کوئٹہ میں تین کمسن بہن بھائی قتل

کوئٹہ میں تین کمسن بہن بھائی قتل

شوبز چھوڑنے کا فیصلہ آسان نہیں تھا، ثناء خان

شوبز چھوڑنے کا فیصلہ آسان نہیں تھا، ثناء خان