in

چشتیاں: اغواء کار غلط لڑکی کو اٹھا کر لے گئے

چشتیاں: اغواء کار غلط لڑکی کو اٹھا کر لے گئے

بہاولنگر کی تحصیل چشتیاں میں سول کورٹ کے سامنے نامعلوم ملزمان پولیس کی موجودگی میں لڑکی کو اغواء کرکے لے گئے تاہم جب کچھ دور جاکر انہیں احساس ہوا کہ غلط ہدف اٹھا لائے تو انہوں نے لڑکی کو چھوڑ دیا۔

عینی شاہدین کے مطابق چشتیاں سول کورٹ کے سامنے ڈنڈوں اور اسلحے سے لیس نامعلوم ملزمان نے پولیس کی موجودگی میں لڑکی کو زبردستی ایک کار میں بٹھایا اور چلتے بنے جبکہ پولیس اہلکار اپنا اسلحہ تانے کھڑے رہ گئے، وہاں موجود افراد میں سے کسی نے اس واقعے کی ایک ویڈیو بھی بنالی تھی۔

ملزمان نے تھوڑے فاصلے پر جاکر جب غور کیا تو انہیں پتہ چلا کہ وہ ان کی مطلوبہ لڑکی نہیں بلکہ کوئی اور ہی ہے تو اس پر انہوں نے اس لڑکی کو آزاد کردیا۔

متاثرہ لڑکی عدالت میں کسی حوالے سے اپنا بیان ریکارڈ کرانے آئی تھی کہ اس افتاد میں پڑگئی تاہم ملزمان گھر سے بھاگ جانے والی ایک لڑکی کو اٹھانے آئے تھے اور پہچاننے میں غلطی ہونے پر اسے پکڑ کر گاڑی میں ڈال دیا۔

دوسری جانب پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ لڑکی کو اغواء کرنے کی کوشش کی گئی تھی تاہم اہلکاروں نے اسے ناکام بنادیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس نے واقعے کی سی سی ٹی فوٹیج حاصل کرلی ہے اور اغواء کی کوشش کرنے والوں کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

بلاول بھٹو زرداری کا حکومت کو شکست دینے کا دعویٰ

بلاول بھٹو زرداری کا حکومت کو شکست دینے کا دعویٰ

آسکر ایوارڈ 2021 کی نامزدگیوں کا اعلان

آسکر ایوارڈ 2021 کی نامزدگیوں کا اعلان