in

پاکستان کھپےکا نعرہ مسائل کاحل نہیں، جاوید لطیف

پاکستان کھپےکا نعرہ مسائل کاحل نہیں، جاوید لطیف

سماء کے پروگرام 7 سے 8 میں گفتگو

مسلم لیگ نون کے رہنماء جاوید لطیف کا اپنے گزشتہ متنازعہ بیان پر مزید کہنا کہ ہے کہ پاکستان کھپے کا نعرہ لگا دینا مسائل کا حل نہیں ہے۔

سماء کے پروگرام 7سے 8 میں گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنماء جاوید لطیف نے کہا کہ پاکستان میں بدقسمتی سے ہمیں دوسرے درجے کا پاکستانی سمجھا جاتا ہے لیکن ہمیں فخر ہے کہ ہم پاکستانی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئین توڑنے والے کو توپوں کی سلامی دیتے ہوئے قبر میں اتارتے ہیں لیکن آئین قانون کی بالادستی کی بات کرنے والے شخص کو قتل کرنے کی دھمکیاں دیتے ہیں۔

جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ کیا کوئی دھرتی ماں سے یہ توقع رکھتا ہے کہ وہ اپنی اولاد پر حملہ آور ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومتی وزراء نے غداری کے سرٹیفیکیٹ باٹنے کا ٹھیکہ لےلیا ہے تاہم مجھ جیسے کارکن پر یہ الزام ہی سیاسی موت ہے۔

جاوید لطیف کی اپنے متنازع بیان کی وضاحت



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Petrol

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان

کراچی: اورنگی ٹاؤن میں دھماکا، تصویری جھلکیاں

کراچی: اورنگی ٹاؤن میں دھماکا، تصویری جھلکیاں