in

گلشن حدید میں فائرنگ، وکیل زخمی، پولیس

News-in-Brief-Urdu

کراچی کے علاقے گلشن حدید میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے وکیل زخمی ہوگیا، جنہیں نجی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی وکیل کا تعلق مسلم لیگ فنکشنل سے ہے۔

کراچی پولیس کے مطابق گلشن حدید کے علاقے عائشہ اسپتال کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایڈووکیٹ فقیر عبدالقادر شدید زخمی ہوگئے، جنہیں قریبی نجی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے بعد ملزمان بآسانی فرار ہوگئے، جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم کے 3 خول ملے ہیں، زخمی وکیل کا تعلق مسلم لیگ فنکشنل مسلم لیگ سے ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

عارف علوی نے کرونا ویکیسن لگوالی

عارف علوی نے کرونا ویکیسن لگوالی

حرا مانی نے اپنے جڑواں بھائی کی تصویر شیئر کردی

حرا مانی نے اپنے جڑواں بھائی کی تصویر شیئر کردی