in

لاہور اور گوجرانوالہ کے مزید علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن

لاہور اور گوجرانوالہ کے مزید علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن

محکمہ صحت پنجاب نے کرونا وائرس کے بڑھتے کیسز پر لاہور اور گوجرانوالہ کے مزید علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا ہے۔

محکمہ صحت پنجاب کے مطابق لاہور کے 17 اور گوجرانوالہ کے مزید 3 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگایا گیا ہے۔ لاہور میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نفاذ فوری طور پر ہوگا، جو 29 جنوری تک نافذ العمل رہے گا، جب کہ گوجرانوالہ میں بھی لاک ڈاؤن آج سے فوری طور پر نافذ کیا جائے گا، جو 25 جنوری تک نافذ رہے گا۔

ادارے کے مطابق لاہور میں کنال ویو سوسائٹی، عسکری 10، ڈی ایچ اے، سوئی گیس سو سائٹی اور علامہ اقبال ٹاؤن کے علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔

انتظامیہ کے مطابق لاک ڈاؤن کے دوروان متاثرہ علاقوں میں نجی اور سرکاری دفاتر شاپنگ مالز، مارکیٹس اور ریسٹورینٹس بند رہیں گے، جب کہ ان علاقوں میں تقریبات، محافل اور 5 سے زائد افراد کے جمع ہونے پر بھی پابندی ہوگی۔ محکمہ پنجاب کے مطابق ان علاقوں میں گزشتہ 2 ہفتوں کے دوران کرونا وائرس کے کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

لاک ڈاؤن کے دوران ضروری اشیا کی دکانیں، جیسے کریانہ اسٹور، جنرل اسٹور، آٹا، چکیاں، پھل سبزیاں، تندور، پیٹرول پمپس صبح 9 بجے سے شام 7 بجے تک پورا ہفتے کھلے رہیں گے، جب کہ دودھ دہی کی دکانیں، مچھلی، مرغی اور گوشت کی دکانیں صبح 7 بجے سے شام 7 بجے تک پورے ہفتے کھلے رہیں گی۔

ان علاقوں میں ادویات، فارمیسی اور کلینک پورا ہفتے اور 24 گھنٹے کھلے رہیں گے۔ ان علاقوں میں میڈیا اور ہاکرز کو جانے کی اجازت ہوگی۔ علاقوں کے تمام داخلی اور خارجی راستوں کو بند رکھا جائے گا، جب کہ کسی بھی غیر متعلقہ شخص کو یہاں آنے یا یہاں سے کسی کو باہر جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

سجل علی کیلئے ہمایوں سعید کی مبارکباد

اداکارہ اشنا شاہ کو شادی کیلئے کیسا لڑکا چاہیے ؟ خود ہی بتا دیا

اداکارہ اشنا شاہ کو شادی کیلئے کیسا لڑکا چاہیے ؟ خود ہی بتا دیا