in

این اے 249ضمنی انتخاب: مصطفیٰ کمال کاخودمیدان میں اترنے کافیصلہ

این اے 249ضمنی انتخاب: مصطفیٰ کمال کاخودمیدان میں اترنے کافیصلہ

پاک سرزمين پارٹی (پی ایس پی) کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے اين اے 249 کراچی کے ضمنی انتخابات ميں خود ميدان ميں اترنے کا فيصلہ کرلیا۔

 ترجمان پاک سرزمین پارٹی کے مطابق کراچی سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 249 کے ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کے لیے پارٹی چیئر مین مصطفیٰ کمال، سید حفیظ الدین اور ہمایوں عثمان نے کاغذات نامزدگی حاصل کیے ہیں۔

یاد رہے کہ عام انتخابات میں اس نشست پ پی ٹی آئی کے فیصل واوڈا کامیاب ہوئے تھے تاہم سینیٹر کا الیکشن جیتنے کے بعد فیصل واؤڈا نے اس نشست سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

فیصل واؤڈا کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ اور الیکشن کمیشن میں دوہری شہریت کا کیس دائر کیا گیا تھا۔ ان پر الزام تھا کہ سن 2018 کے عام انتخابات میں حصہ لینے کے لیے الیکشن کمیشن میں جمع کروائے گئے کاغذات نامزدگی کے وقت وہ دوہری شہریت کے حامل تھے۔

فیصل واؤڈا نااہلی کیس سماعت کے لیے مقرر،اسلام آبادہائیکورٹ

دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنماء مفتاح اسماعیل جبکہ پیپلزپارٹی کی جانب سے نثار کھوڑو نے کاغذات نامزدگی حاصل کیے ہیں۔

اسی طرح عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) نے حلقہ این اے 249 کی نشت پر حاجی اورنگزیب بونیری کو نامزد کیا ہے۔

واضح رہے کہ امیدواران 13 سے 17مارچ تک کاغزات نامزدگی جمع کراسکتے ہیں جس کے بعد امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی جائے گی۔

نئی حلقہ بندیوں کے بعد این اے 249 قرار دیئے جانے والے اس حلقے میں سابقہ حلقوں این اے 240 اور 241 کے علاقے بلدیہ ٹاؤن، سعیدآباد، عابدآباد، اتحاد ٹاؤن، مہاجر کیمپ، مسلم مجاہد کالونی، نئی آبادی، رشید آباد اور گلشن غازی شامل ہیں۔ اس حلقے میں پشتو، پنجابی اور اردو بولنے والے سب شامل ہیں



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مریم نواز کی گرفتاری کی صورت میں حکومت مخالف تحریک میں پارٹی قیادت کون کرے گا؟ نام سامنے آگیا

مریم نواز کی گرفتاری کی صورت میں حکومت مخالف تحریک میں پارٹی قیادت کون کرے گا؟ نام سامنے آگیا

پاکستان میں سونا سستا ہوگیا

سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ