in

جہلم:مذہبی اسکالر محمد علی مرزا پر قاتلانہ حملہ،ملزم گرفتار

جہلم:مذہبی اسکالر محمد علی مرزا پر قاتلانہ حملہ،ملزم گرفتار

پنجاب کے شہر جہلم میں معروف مذہبی اسکالر محمد علی مرزا قاتلانہ حملے میں زخمی ہوگئے۔ پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کرلیا۔

معروف اسکالر پر حملہ اتوار 14 مارچ کو کیا گیا تھا۔ محمد علی مرزا شیڈول کے مطابق اپنی ریسرچ اکیڈمی میں تدریس کیلئے موجود تھے کہ اسی اثنا میں نامعلوم حملہ آور ان کی جانب لپکا اور چاقو سے ان کے گردن کی جانب وار کیا، تاہم بروقت اپنے آپ کو بچاتے ہوئے چاقو ان کے بازو میں پیوست ہوگیا۔

درس میں موجود افراد نے حملہ آور کو فوری قابو کرلیا اور پولیس کو اطلاع دی۔ ملزم کی شناخت شہزاد علی کے نام سے کی گئی ہے، جو لاہور کا رہائشی ہے۔ پولیس نے ملزم کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کردی۔ حملے کے بعد محمد علی مرزا کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

واقعہ کا مقدمہ تھانا سٹی میں محمد علی مرزا کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ درج ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ میں ہر اتوار کو اپنی ریسرچ اکیڈمی میں درس دیتا ہوں اور کل بروز اتوار 14 مارچ کو بھی معمول کے مطابق درس و تدریس میں مصروف تھا کہ ایک شخص نے مجھ پر حملہ کیا۔

درج مقدمے میں محمد علی مرزا کی جانب سے اس بات کا بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ ملزم ان کو قتل کرنے آیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سے تفتیش جاری ہے۔ فی الحال یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ حملہ کس نیت سے کیا گیا۔

واضح رہے کہ  وہ جہلم میں ایک ریسرچ اکیڈمی چلاتے ہیں جہاں وہ دینی تعلیم دیتے ہیں۔ پیشے کے لحاظ سے وہ مکینیکل انجینیر ہیں۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ گزشتہ سال 2020 مئی میں جہلم پولیس نے انجینیر محمد علی مرزا کو مذہبی منافرت اور مختلف علمائے کرام کے خلاف تنقید کے الزام میں گرفتار کرکے مقدمہ درج کیا تھا، تاہم انہوں نے عدالت سے اپنی ضمانت منظور کرالی تھی۔

 انہیں سول کورٹ کی جانب سے 50 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت دی گئی تھی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

معروف بھارتی اداکارہ کورونا کا شکار ہونے کے باوجود شوٹنگ کیلئے پہنچ گئیں پھر کیا ہوا؟ حیران کن انکشاف 

معروف بھارتی اداکارہ کورونا کا شکار ہونے کے باوجود شوٹنگ کیلئے پہنچ گئیں پھر کیا ہوا؟ حیران کن انکشاف 

کیا سلمان خان اور وویک اوبرائے کے درمیان برسوں پرانی دشمنی ختم ہو گئی ؟ ایسی خبر آ گئی کہ بالی ووڈ میں سب حیران رہ گئے 

کیا سلمان خان اور وویک اوبرائے کے درمیان برسوں پرانی دشمنی ختم ہو گئی ؟ ایسی خبر آ گئی کہ بالی ووڈ میں سب حیران رہ گئے