in

یہ حکومت خفیہ چیزوں سے چل رہی ہے،مریم نواز

یہ حکومت خفیہ چیزوں سے چل رہی ہے،مریم نواز

عمران خان کو گھر بھیج کر رہیں گے

مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ میں پہلے بھی 2 بار جیل جا چکی ہوں۔ میری گرفتاری ان کو الٹی پڑ جائے گی۔ مجھے گرفتار کیا گیا تو پھر نواز شریف پارٹی کی قیادت کو سنبھال لیں گے۔ خفیہ چیزوں سے چلنے والی حکومت سے خوفزدہ نہیں ہوں۔

جاتی امرا میں اسلام آباد روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو میں پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ نیب کو یہ تکلیف ہے کہ ہم حکومت کی ناکامیوں کا ذکر کرتے ہیں۔ ہم حکومت کو آٹا، بجلی، چینی، مرغی چور کہتے ہیں۔ یہ لوگ مریم نواز سے خوفزدہ ہیں۔ اس حکومت نے لاہور سمیت پورے پاکستان کو کوڑے کا ڈھیر بنا دیا ہے۔ ملک سے گیس ، چینی، بجلی، دودھ، مرغی سب غائب ہو رہا ہے۔

احتساب بیورو پر تنقید کرتے ہوئے ن لیگی نائب صدر نے کہا کہ نیب حکم کے غلام ہیں۔ ایجنسیاں صرف ہمارے لئے نہیں ہیں، بلکہ ان کے اپنے اراکین کیلئے بھی ہیں، جو حکومت کے خلاف جائے گا اس کے خلاف اداروں کو استعمال کیا جائے گا۔ نیب کو یہ ہی تکلیف ہے ان کی خامیوں کی نشاندہی کی جاتی ہے۔ سیاست دان سیاست نہیں کرے گا تو اور کیا کرے گا؟۔ نیب صرف اور صرف ان عمران خان کے مخالفین کو ہراساں کرنے کا ادارہ بن چکا ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

اسلام آبادمیں میوزک کنسرٹ پرمہوش حیات کی تنقید

اسلام آبادمیں میوزک کنسرٹ پرمہوش حیات کی تنقید

تین لڑکیوں نے مسترد کیا لیکن پھر۔ ۔ ۔بالی وو ڈ اداکار عامر خان نے بھی بالآخر اپنی محبت کے بارے میں کھل کر بتا دیا

تین لڑکیوں نے مسترد کیا لیکن پھر۔ ۔ ۔بالی وو ڈ اداکار عامر خان نے بھی بالآخر اپنی محبت کے بارے میں کھل کر بتا دیا