in

اہم خبر: پشاور ميں 15سالہ لڑکے نے حوالات ميں خودکشی کرلی

ذیل میں آج کی اہم خبروں کا احوال آپ کیلئے دیا گیا ہے۔

پشاور ميں 15سالہ لڑکے نے حوالات ميں خودکشی کرلی۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ ميں آج ملنے کا امکان۔

اوگرا نے ايک بار پھر پیٹرول ساڑھے 5 روپے فی ليٹر مہنگا کرنے کی تجويز حکومت کو بھيج دی۔ وزيراعظم 2 بار سمری مسترد کر چکے ہیں۔ فیصلہ آج ہوگا۔

اپوزيشن کا لانگ مارچ اور سينيٹ انتخابات۔ وفاقی کابينہ کے اجلاس ميں ہوگی کھل کر بات۔ وزيراعظم نے 16نکاتی ايجنڈے کے ساتھ کل اجلاس طلب کرليا۔

ایل این جی ریفرنس،مسلم ليگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے فردم جرم ميں ترميم کی درخواست کردی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ ميں سماعت آج ہوگی۔

کراچی ميں گجر نالے پر تجاوزات کے خلاف آج سے گرينڈ آپریشن ہوگا۔ بڑے آپریشن کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں،احتجاج کا خدشہ۔

میاں جاوید لطیف کا ملک مخالف بیان،تحریک انصاف کے رہنماؤں کی شدید تنقید،فیاض چوہان کا مقدمہ درج کرانے کا اعلان۔

سندھ ہائی کورٹ میں سانحہ صفورا کیس میں شریک ملزموں کے خلاف اے ٹی سی میں ازسر نوٹرائل سے متعلق کیس کی سماعت آج ہوگی، عدالت نے تفتیشی افسر کو ریکارڈ کے ہمراہ طلب کر رکھا ہے۔

مریم نواز کی ضمانت منسوخی کے خلاف نیب کی درخواست کی سماعت آج ہوگی۔

سینیٹ چیئرمین الیکشن میں یوسف رضا گیلانی کی شکست کے خلاف پی پی نے آج ہائیکورٹ میں درخواست دائر کرے گی،قانونی ٹيم پیش ہوگی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاکستان میں حجاموں کی کتنی دکانیں ہیں اور ماہانہ کتنی آمدن ہوتی ہے؟ جواب آپ کے تمام اندازے غلط ثابت کردے

پاکستان میں حجاموں کی کتنی دکانیں ہیں اور ماہانہ کتنی آمدن ہوتی ہے؟ جواب آپ کے تمام اندازے غلط ثابت کردے

سینیٹ کےمستردووٹ،پی پی آج عدالت میں درخواست دائرکریگی

سینیٹ کےمستردووٹ،پی پی آج عدالت میں درخواست دائرکریگی