in

عورت مارچ کےدوران متنازع نعرے،حکومت کا تحقیقات کا فیصلہ

عورت مارچ کےدوران متنازع نعرے،حکومت کا تحقیقات کا فیصلہ

حکومت نےعورت مارچ میں مبینہ متنازع نعروں کی تحقیقات شروع کرتے ہوئے ملوث کرداروں کے خلاف مقدمات دائر کرنے کا فيصلہ کرليا ہے۔

وفاقی وزیرمذہبی اموروبین المذاہب ہم آہنگی پیرنورالحق قادری نے مصرسے بھیجے گئے اپنے بیان میں عورت مارچ اوراس کےحوالےسےسوشل میڈیا پرمتعدد پوسٹوں پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا ہےکہ پاکستان عاشقان رسول کا ملک ہے یہاں پر گستاخی رسول ﷺکی ہرگز اجازت نہیں دی جا سکتی۔
انہوں نےبتایا کہ عورت مارچ سےمنسوب بینرزاورگستاخانہ نعروں کی تحقیقات کی جارہی ہیں اور اس ضمن میں سوشل میڈیا پرجاری شدہ مواد کی حقیقت تک پہنچنے کی بھی کوشش کی جاری ہے۔

انھوں نے کہا کہ معاشرے میں انتشار پھیلانےوالےعناصر سے سختی سے نمٹا جائے گااورملوث کرداروں کوبےنقاب کرکے مقدمات دائر کریں گے۔اس کےعلاوہ عورت مارچ کے بینرز کوفوٹوشاپ کرکےنشرکرنےوالےعناصر کو بھی قرار واقعی سزا ملے گی۔
واضح رہے کہ 8 مارچ کوعورت مارچ کے سلسلے میں ملک بھر کے مختلف شہروں میں تقاریب کا انعقاد کیا گیا تھا۔ ایسی ہی ایک تقریب کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوئی جس میں لگائے جانےوالےنعروں پر سوشل میڈیا پر کڑی تنقید کی گئی تھی۔ بعدازاں عورت مارچ کی انتظامیہ نے اصلی ویڈیو شیئر کی جس میں خواتین ظلم کرنے والی قوتوں سے آزادی مانگ رہی ہیں۔ بختاور بھٹو زرداری نےبھی ٹویٹ کرکےعورت مارچ کے خلاف چلائی جانے والی مہم کی مذمت کی اور اس کوعورتوں کی زندگیوں کے لیے خطرہ قرار دیا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

’ترکی میں کنسرٹ سے آدھا گھنٹہ قبل بیوی نے فون کر کے بتا یا بچے کے دل کی دھڑکن بند ہو گئی ہے ‘ عاطف اسلم نے اپنی زندگی کا مشکل ترین لمحہ بتا دیا 

’ترکی میں کنسرٹ سے آدھا گھنٹہ قبل بیوی نے فون کر کے بتا یا بچے کے دل کی دھڑکن بند ہو گئی ہے ‘ عاطف اسلم نے اپنی زندگی کا مشکل ترین لمحہ بتا دیا 

الفتح جوہر ٹاؤن میں جرڈونی کی نئی برانچ کا افتتاح

الفتح جوہر ٹاؤن میں جرڈونی کی نئی برانچ کا افتتاح