in

سندھ میں کرونا کیسز کی شرح تشویشناک نہیں،سعید غنی

سندھ میں کرونا کیسز کی شرح تشویشناک نہیں،سعید غنی

سندھ کےصوبائی وزیرسعید غنی نے صوبے میں کرونا کیسز بڑھنےکےامکانات کا خدشہ ظاہر کیا ہے تاہم اس وقت سندھ میں کرونا کیسز کی شرح تشویشناک نہیں ہے۔

کراچی میں اتوارکووزیرتعلیم سندھ سعید غنی نےچنیسرگوٹھ میں میڈیا سے گفتگومیں بتایا کہ پنجاب، خیبر پختونخوا میں کرونا کے کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے تاہم صوبہ سندھ میں کرونا کیسز کی شرح تشویشناک نہیں ہے۔

سعید غنی نےواضح کیا کہ ملک کے دیگرشہروں میں کرونا کیسزمیں اضافہ ہوا اوراس وقت صوبہ سندھ میں بھی کرونا کیسز بڑھنے کےامکانات ہیں کیوں کہ صوبہ سندھ میں زیادہ تعداد میں لوگ سفر کرتے ہیں اورشہریوں کو احتیاط کرنے کی ضرورت ہے۔سعیدغنی نےبتایا کہ کروناوائرس کی روک تھام کے لیے حکومت سندھ اقدامات کر رہی ہے۔

اتوارکونیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرنےبتایا ہے کہ1 دن میں پاکستان میں مزید 32 افراد کرونا وائرس کے باعث  انتقال کرگئے جبکہ اس دوران 2 ہزار 664 نئے کرونا کیسز رپورٹ ہوئے۔کرونا کے باعث سب سے زیادہ پنجاب میں 21 اموات ہوئیں۔

این سی او سی نے ملک میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز بڑھنے پر تشویش کا اظہارکیا ہےاور بین الاقوامی سفر پر پابندی کیلئے مشاورت کا فیصلہ کیا گیا ہے۔پنجاب، خیبرپختونخوا اور وفاقی دارالحکومت میں لاک ڈاؤن میں اضافے پر بھی غور کیا گیا ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پی ٹی آئی کےاپنے ہی لوگ جماعت سے غیر مطمئن ہیں،رضاربانی

پی ٹی آئی کےاپنے ہی لوگ جماعت سے غیر مطمئن ہیں،رضاربانی

معروف ادا کارمعمر رانا کی والدہ کورونا وائرس سے انتقال کر گئیں 

معروف ادا کارمعمر رانا کی والدہ کورونا وائرس سے انتقال کر گئیں