in

کروناکیسز: اسلام آباد کے3 سب سیکٹرز سیل کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد میں 2 ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ

اسلام آباد میں ایک دن میں 345 کرونا کیسز رپورٹ ہونےکےبعد ضلعی انتظامیہ نےآئی ایٹ 4،ایف الیون 1 اورآئی 10 ٹو سب سیکٹرز کو آج رات سے سیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ڈی سی اسلام آباد کےمطابق شہر میں کھلے مقامات پر 300 افراد کے اجتماع پر صرف 2 گھنٹے کی اجازت ہوگی۔دفاتر کو اپنے 50 فیصد عملے سے زیادہ عملے کو بلانے کی اجازت نہیں ہو گی جبکہ ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے گی۔

ڈی سی اسلام آباد کے حکم کے مطابق شہر میں کاروباری علاقوں اور تفریحی پارکس کوجمعہ،ہفتہ،اتوارکومکمل طور پر بند رکھا جائے گا اورکسی بھی طرح شہر میں انڈورسرگرمیوں کی اجازت نہیں ہوگی۔اسلام آباد میں تمام تہواروں اور اجتماعات کو جاری کردہ این او سی منسوخ کردیئے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں کرونا وائرس:24گھنٹےمیں2 ہزار664 کیسز رپورٹ

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس کے خط کے مطابق ‏اسلام آباد کےسب سیکٹرایف الیون ون، آئی ایٹ فوراورآئی ٹین ٹو میں کرونا کے 280 سے زائد کیسز رپورٹ ہوئےہیں۔ ‏سرویلنس کے دوران کرونا سے متاثرہ افراد کےگھر والوں کو گھروں میں قرنطینہ کردیا گیا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرنےبتایا ہے کہ1 دن میں پاکستان میں مزید 32 افراد کرونا وائرس کے باعث  انتقال کرگئے جبکہ اس دوران 2 ہزار 664 نئے کرونا کیسز رپورٹ ہوئے۔کرونا کے باعث سب سے زیادہ پنجاب میں 21 اموات ہوئیں۔

این سی او سی نےملک میں کرونا وائرس کےمثبت کیسز بڑھنے پر تشویش کا اظہارکیا ہےاور بین الاقوامی سفر پر پابندی کیلئے مشاورت کا فیصلہ کیا گیا ہے۔پنجاب، خیبرپختونخوا اور وفاقی دارالحکومت میں لاک ڈاؤن میں اضافے پر بھی غور کیا گیا ہے۔ 



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

اسلام آباد:کروناکیسزمیں اضافہ،340 سے زائد کیسز رپورٹ

اسلام آباد:کروناکیسزمیں اضافہ،340 سے زائد کیسز رپورٹ

کیا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا؟ اوگرا  نے وضاحت جاری کردی

کیا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا؟ اوگرا  نے وضاحت جاری کردی