in

اسلام آباد:کروناکیسزمیں اضافہ،340 سے زائد کیسز رپورٹ

اسلام آباد:کروناکیسزمیں اضافہ،340 سے زائد کیسز رپورٹ

اسلام آباد میں کرونا کےکیسزمیں اضافہ ہوا ہےاورایک روز میں 345 کیسز رپورٹ ہوئےہیں۔متاثرہ علاقوں کی نگرانی کی جارہی ہے۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس کےخط کے مطابق ‏اسلام آباد کےسب سیکٹرایف الیون ون، آئی ایٹ فوراورآئی ٹین ٹو میں کرونا کے 280 سے زائد کیسز رپورٹ ہوئےہیں۔‏سرویلنس کے دوران کرونا سے متاثرہ افراد کےگھر والوں کو گھروں میں قرنطینہ کردیا گیا ہے۔

خط میں بتایا گیا ہےکہ ‏کرونا سے متاثرہ افراد سے ملنے والے افراد کی ٹریسٹنگ کی جا رہی ہے جبکہ ‏متعلقہ سیکٹرز میں مثبت کیس آنے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیلتھ ٹیموں کا سرویلنس جاری ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرنےبتایا ہے کہ1 دن میں مزید 32 افراد کرونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے جبکہ اس دوران 2 ہزار 664 نئے کرونا کیسز رپورٹ ہوئے۔کرونا کے باعث سب سے زیادہ پنجاب میں 21 اموات ہوئیں۔

این سی او سی نےملک میں کرونا وائرس کےمثبت کیسزبڑھنےپرتشویش کا اظہارکیا ہےاور بین الاقوامی سفر پر پابندی کیلئے مشاورت کا فیصلہ کیا گیا ہے۔پنجاب، خیبرپختونخوا اور وفاقی دارالحکومت میں لاک ڈاؤن میں اضافے پر بھی غور کیا گیا ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

نابالغ بچیوں کی شادی اسلام میں جائز نہیں،طاہراشرفی

نابالغ بچیوں کی شادی اسلام میں جائز نہیں،طاہراشرفی

اسلام آباد میں 2 ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ

کروناکیسز: اسلام آباد کے3 سب سیکٹرز سیل کرنے کا فیصلہ