in

پاکستان میں کرونا وائرس:24گھنٹےمیں2 ہزار664 کیسز رپورٹ

پاکستان میں کرونا وائرس:24گھنٹےمیں2 ہزار664 کیسز رپورٹ

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرنےبتایا ہے کہ1 دن میں مزید 32 افراد کرونا وائرس کے باعث  انتقال کرگئے جبکہ اس دوران 2 ہزار 664 نئے کرونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

این سی او سی نےبتایا ہے کہ کرونا کے باعث سب سے زیادہ پنجاب میں 21 اموات ہوئیں۔خیبرپختونخوامیں 6، اسلام آباد میں 2 اور آزاد کشمیر میں 3 اموات ہوئیں۔پاکستان میں کرونا سےمجموعی اموات کی تعداد13 ہزار508 ہوگئی۔گزشتہ 24 گھنٹوں کےدوران 40 ہزار 564 ٹیسٹ کئے گئے جبکہ ملک میں کرونا کےفعال کیسزکی تعداد 21 ہزار 121 ہے۔

کرونا سے صحت یاب ہونےوالوں کی تعداد 5 لاکھ 70ہزار571 ہے۔ملک بھر میں کورونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 6 لاکھ 5 ہزار 200 ہوگئی ہے۔

این سی او سی نے ملک میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز بڑھنے پر تشویش کا اظہارکیا ہےاور بین الاقوامی سفر پر پابندی کیلئے مشاورت کا فیصلہ کیا گیا ہے۔پنجاب، خیبرپختونخوا اور وفاقی دارالحکومت میں لاک ڈاؤن میں اضافے پر بھی غور کیا گیا ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

 اداکارہ رمشا صلاح الدین کی شادی کی تقریبات شروع تصاویر سامنے آگئیں

 اداکارہ رمشا صلاح الدین کی شادی کی تقریبات شروع تصاویر سامنے آگئیں

نابالغ بچیوں کی شادی اسلام میں جائز نہیں،طاہراشرفی

نابالغ بچیوں کی شادی اسلام میں جائز نہیں،طاہراشرفی