in

کرونا کیسز میں اضافہ،قومی اسمبلی کی تمام سرگرمیاں معطل

کرونا کیسز میں اضافہ،قومی اسمبلی کی تمام سرگرمیاں معطل

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کرونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر ایوان زیریں کو بھی ڈس انفکیٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے شعبہ انتظامیہ کی جانب سےجاری کردہ نوٹی فیکیشن کے مطابق ملک بھر میں کرونا وائرس کی تیسری لہر اور بڑھنے کیسز کے تناظر میں قومی اسمبلی کی تمام سرگرمیاں جزوی طور پر فوری معطل کردی گئی ہیں۔

جاری نوٹی فیکیشن میں کہا گیا ہے کہ قومی اسمبلی سیکریٹریٹ 16 مارچ تک بند رکھا جائے گا۔

اس دوران اسمبلی سیکریٹریٹ کو ڈس انفیکٹ کرنے کا عمل جاری رہے گا۔

سی ڈی اے جراثیم کش ادویات سے تمام دفاتر کو ڈسانفیکٹ کرے گا۔

اعلامیہ کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ، پی اے سی اور خصوصی کمیٹیز کے اجلاس بھی منسوخ کردیئے گئے ہیں۔

قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں داخلے کیلئے ماسک کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔

عملے کو کرونا علامات کی صورت میں فوری ٹیسٹ کرانے کی ہدایات کی گئی ہے۔

مارچ 17 سے متعلقہ افسران ضروری اسٹاف کو آفس بلا سکیں گے۔ 17مارچ سے دفتری اوقات کار صبح 10 سے 4 بجے تک ہی ہوں گے۔

عملے کے افراد کے ہاتھ ملانے اور گلے لگنے پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ویڈیو: آئی ایس پی آر کی ایک قوم ایک منزل

ویڈیو: آئی ایس پی آر کی ایک قوم ایک منزل

یہاں گاڑیاں کم،لوگوں کے پاس طیارے زیادہ ہیں

یہاں گاڑیاں کم،لوگوں کے پاس طیارے زیادہ ہیں