in

پی ڈی ایم کا مسترد ووٹوں کا معاملہ ہائیکورٹ میں چیلنج کرنا کافیصلہ

پی ڈی ایم کا مسترد ووٹوں کا معاملہ ہائیکورٹ میں چیلنج کرنا کافیصلہ

پاکستان پیپلزپارٹی نے چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں مسترد شدہ ووٹ کے معاملے کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مسترد شدہ ووٹوں کے معاملے کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ گزشتہ روز سابق صدر آصف زرداری اور پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی  ملاقات کے دوران ہوا۔

پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے فاروق ایچ نائیک، نیئر بخاری اور لطیف کھوسہ پر مشتمل قانونی ٹیم فیصلے کا جائزہ لے کر درخواست دائر کرے گی۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ 7 ووٹوں پر ڈاکا پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کو تقسیم کرنے کی ناکام کوشش تھا۔

گزشتہ روز 13 مارچ کو اسلام آباد میں دیئے گئے عشائیے میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی تمام جماعتیں پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم پر متحد ہیں۔

واضح رہے کہ 12 مارچ کو ہونے والے ایوان بالا میں چیئرمین کیلئے حکومتی امیدوار صادق سنجرانی کو 48 اور یوسف رضا گیلانی کو 42 ووٹ ملے تھے، جس کے بعد حکمراں جماعت اور اتحادیوں کے نامزد رکن صادق سنجرانی چیئرمین سینیٹ منتخب ہوئے۔

سینیٹ انتخاب میں 7 ووٹرز نے یوسف رضا گیلانی کے نام کے اوپر مہر لگائی جس کی وجہ سے یہ ووٹ مسترد ہوئے۔ ایک ووٹ اس لیے مسترد ہوا کیوں کہ دونوں امیدواروں کے آگے مہر لگائی گئی تھی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

جاویدلطیف کا بیان،پی ٹی آئی آج احتجاج اور مظاہرہ کریگی

پی آئی اےکےفلائٹ اٹینڈنٹ کی بچے کو چُپ کرانے کی تصویروائرل

پی آئی اےکےفلائٹ اٹینڈنٹ کی بچے کو چُپ کرانے کی تصویروائرل