in

سیالکوٹ: منشیات فروش بہن بھائی گرفتار، پولیس

سیالکوٹ: منشیات فروش بہن بھائی گرفتار، پولیس

سیالکوٹ پولیس نے منشیات فروش بہن بھائی کو گرفتار کرلیا جبکہ کارروائی میں 2 کروڑ مالیت کی 26 کلو ہیروئن بھی قبضے میں لے لی گئی۔

سیالکوٹ کے تھانہ آگوکی پولیس نے منشیات فروشوں کیخلاف ایک کارروائی کے دوران 2 افراد کو گرفتار کرلیا، جن میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار منشیات فروش بہن بھائی ہیں، ملزمان کے قبضے سے 2 کروڑ روپے مالیت کی 26 کلو ہیروئن بھی برآمد ہوئی ہے، منشیات فروشوں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گيا۔

پولیس کے مطابق ملزمان موٹر سائیکل پر پانی کی ٹینکی میں ہیروئن چھپا کر سپلائی کيلئے لے جارہے تھے، جنہیں ناکہ بندی کے دوران پکڑا گیا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

سونے کی فی تولہ قیمت میں دوہزار 550روپے اضافہ 

سونے کی فی تولہ قیمت میں دوہزار 550روپے اضافہ 

ايک قوم، ايک منزل: 23مارچ کيلئے خصوصی نغمہ جاری

ايک قوم، ايک منزل: 23مارچ کيلئے خصوصی نغمہ جاری