in

ہوسکتا ہے سینیٹ الیکشن میں پیسہ چلا ہو، عطاء تارڑ

ہوسکتا ہے سینیٹ الیکشن میں پیسہ چلا ہو، عطاء تارڑ

مریم نواز کو سیکورٹی دینا ریاست کی ذمہ داری ہے

جاوید لطیف کے بیان کہ مریم کو کچھ ہوا تو ہم ’’پاکستان کھپے‘‘ کا نعرہ نہیں لگائیں گے، سے متعلق سوال کا واضح جواب دینے سے گریز کرتے ہوئے عطاء تارڑ نے کہا کہ ملک کے ساتھ وفاداری کی بات ہے تو انہیں یہ بات نہیں کرنی چاہئے تھی، فیصل واؤڈا نے کہا تھا کہ نااہلی کی پٹیشن واپس لیں مریم گرفتار نہیں ہوں گی، نائب صدر مسلم لیگ ن کی سیکیورٹی حکومت کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ ہوسکتا ہے سینیٹ الیکشن میں پیسہ چلا ہو، سیاست میں پیسے کا استعمال ایک لعنت ہے۔

سماء کے پروگرام ’’سوال‘‘ پروگرام میں بیرسٹر احتشام سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل عطاء تارڑ نے کہا کہ ہمارا خیال تھا کہ سینیٹ انتخاب کے دوران حکومت کے پاس اکثریت نہیں تو وہ الیکشن سے دستبردار ہوجائے گی لیکن ایسا نہ ہوا، ہوسکتا ہے کہ الیکشن میں پیسہ چلا ہو، سیاست میں پیسے کا استعمال ایک لعنت ہے، صرف اپوزیشن کا احتساب کیا جارہا ہے، وفاداریاں تبدیل کروا کر لوگوں کو پی ٹی آئی کو ڈلوایا گیا۔

ان کا کہنا ہے کہ فیصل واؤڈا نے کہا نااہلی کی پٹیشن واپس لیں مریم نواز گرفتار نہیں ہونگی، یہ بات انہوں نے اسمبلی فلور پر محسن شاہنواز رانجھا سے کی تھی، ریاست مریم نواز کو سیکیورٹی فراہم کرے، ان کی سیکیورٹی ریاست کی ذمہ داری ہے۔

عطا تارڑ نے مزید کہا کہ بڑے الیکشن کا اثر چھوٹے الیکشن پر ضرور پڑتا ہے، اگر ہمارے ممبرز نے ووٹ بیچا ہو تو میں حاضر ہوں، دیگر جماعتوں میں بہت سے لوگ رابطے میں تھے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

دنانیر کی ایک اور پارٹی، مداحوں کیلئے پیغام بھی دیا

دنانیر کی ایک اور پارٹی، مداحوں کیلئے پیغام بھی دیا

tiktok

ٹک ٹاک بناتے ہوئے نوجوان ٹرین کی ٹکر سے جاں بحق