in

ٹک ٹاک بناتے ہوئے نوجوان ٹرین کی ٹکر سے جاں بحق

tiktok

شیخوپورہ ميں ٹک ٹاک ويڈيو کے شوق نے ايک اور جان لے لی، پھاٹک پر ويڈيو بناتے ہوئے نوجوان ٹرین کی زد میں آگيا۔

شیخوپورہ میں لاہور سے نارووال جانیوالی ٹرین کی زد میں آکر آصف نامی نوجوان جاں بحق ہوگیا، جو پھاٹک پر ٹک ٹاک ویڈیو بنارہا تھا۔

ریلوے پولیس نے موقع پر پہنچ کر نوجوان کی لاش کو تحویل میں لے ليا اور لواحقین کی تلاش شروع کردی۔

واضح رہے کہ ٹک ٹاک بنانے کے شوق میں اس سے قبل بھی کئی نوجوان اپنی زندگیاں گنوا چکے ہیں۔

گزشتہ روز ہی پشاور ہائیکورٹ نے نازیبا اور غیر مناسب ویڈیوز کے باعث چینی ایپلی کیشن ٹک ٹاک پر ملک بھر میں پابندی عائد کی تھی، جس پر عمل کرتے ہوئے پی ٹی اے نے ایپ مکمل طور پر بند کردی تھی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ہوسکتا ہے سینیٹ الیکشن میں پیسہ چلا ہو، عطاء تارڑ

ہوسکتا ہے سینیٹ الیکشن میں پیسہ چلا ہو، عطاء تارڑ

مجھے30 سال میں سمجھ آیاکہ میرے اختیار میں کچھ نہیں

مجھے30 سال میں سمجھ آیاکہ میرے اختیار میں کچھ نہیں