in

جاوید لطیف کی اپنے متنازع بیان کی وضاحت

جاوید لطیف کی اپنے متنازع بیان کی وضاحت

میری جان کو خطرہ ہو آئین و قانون کی بات نہ کروں

پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ وہ اپنے گزشتہ روز دیے گئے بیان پر قائم ہیں۔

سماء کے پروگرام نیوز بیٹ میں گفتگو کرتے ہوئے جاوید لطیف نے کہا اگر ملک میں طاقتور لوگوں سے میری جان کو خطرہ ہو آئین و قانون سے وہ بالاتر ہوں کیا میں یہ نہیں کہوں گا کہ انہیں کٹہرے میں لایا جائے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز جاوید لطیف نے ایک متنازع بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر پارٹی نائب صدر مریم نواز کو کوئی نقصان پہنچا تو ہم ’پاکستان کھپے‘ کا نعرہ نہیں لگائیں گے۔

جاوید لطیف نے مزید کہا کہ اگر پاکستان پر کوئی دشمن حملہ کرے تو ہم مرنے مارنے پر تیار ہیں لیکن اس پاکستان کے لیے جس میں آئین و قانون کی بالادستی ہو۔ مجھے بتایا جائے میں نے بیان میں غلط کیا کہا ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

شہباز شریف جون سے قبل جیل سے باہر آجائینگے، اجمل قادری

شہباز شریف جون سے قبل جیل سے باہر آجائینگے، اجمل قادری

سعودی عرب میں کفالت کانظام ختم، اتوارسے نئے قانون کااطلاق

سعودی عرب میں کفالت کانظام ختم، اتوارسے نئے قانون کااطلاق