in

عزیزآباد میں 18مارچ کواجتماع کی اجازت نہیں دی گئی، انتظامیہ

عزیزآباد میں 18مارچ کواجتماع کی اجازت نہیں دی گئی، انتظامیہ

ڈی سی سینٹرل نے ایم کیو ایم پاکستان کو 18 مارچ کو اپنے 37ویں یوم تاسیس پر عزیز آباد لیاقت علی خان چوک پر اجتماع کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ خلاف ورزی پر کارروائی ہوگی۔

ایم کیو ایم ہر سال 18 مارچ کو یوم تاسیس مناتی ہے، تاہم 22 اگست 2016ء کو پیش آنیوالے واقعے کے بعد سے انتظامیہ اور سیکیورٹی اداروں کی جانب سے اس موقع پر اجتماعات کی اجازت نہیں دی گئی۔

ایم کیو ایم بانی الطاف حسین کی 22 اگست 2016ء کو اشتعال انگیز تقریر اور پاکستان مخالف نعروں کے بعد کراچی میں موجود متحدہ رہنماؤں نے لندن میں مقیم بانی قائد سے لاتعلقی کا اظہار کرلیا تھا، جس کے بعد ایم کیو ایم دو حصوں پاکستان اور لندن میں تقسیم ہوگئی تھی۔

نمائندہ سماء کے مطابق ڈی سی سینٹرل کا کہنا ہے کہ عزیزآباد کے لياقت علی خان چوک پر 18 مارچ کو کوئی سیاسی شو نہیں ہوگا، انتظاميہ نے کسی اجتماع کی اجازت نہيں دی، خلاف ورزی پر کارروائی کی جائے گی۔

دوسری جانب انتظامیہ نے 18 مارچ کو عزیز آباد میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کراچی میں ڈرائیو ان سینما کا آغاز

کراچی میں ڈرائیو ان سینما کا آغاز

دنانیر کی ایک اور پارٹی، مداحوں کیلئے پیغام بھی دیا

دنانیر کی ایک اور پارٹی، مداحوں کیلئے پیغام بھی دیا