in

لاڑکانہ:سرجری کے دوران خاتون کا گینگ ریپ

Rape

لاڑکانہ کے ایک نجی اسپتال میں خاتون کو آپریشن کے دوران طبی عملے کی جانب سے مبینہ طور پر گینگ ریپ کا نشانہ بنایا گیا۔

لاڑکانہ پولیس کا کہنا ہےکہ خاتون کے شوہر نے الزام عائد کیا ہے کہ آپریشن کے دوران اس کی بیوی کو نشہ آور شئے دے کر ریپ کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ پولیس نے اس سلسلے میں اسپتال کے 5 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے جبکہ ان  میں سے 3 افراد کو حراست میں بھی لے لیا گیا ہے۔

لاڑکانہ پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون کو ٹانگ ٹوٹنے پر نجی میڈیکل سینٹر لايا گيا تھا۔ پولیس واقعے کی مزید تفتیش کر رہی ہے۔

دوسری جانب اسپتال کے مینیجر سلمان کا کہنا ہے کہ خاتون کا آپریشن 2 بجے ہوا اور ورثاء نے 7 بجے ریپ کی شکایت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ اسپتال کے عملے پر لگائے گئے تمام الزامات جھوٹے ہیں اور اہل خانہ نے فیس معاف کروانے کے لیے اس قسم کا الزام عائد کیا ہے۔

اے ایس پی لاڑکانہ پولیس احمد فیصل چوہدری نے بتایا کہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسپتال پہنچ کر کارروائی کرکے آپریشن تھیٹر کے 3 ملازمین کو حراست میں لیا گیا ہے جبکہ خاتون کا طبی معائنہ کروا کر ڈی این اے کے لیے سیمپل لیبارٹری بھجوا دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ رپورٹ کی روشنی میں ملزمان کے خلاف مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ايک قوم، ايک منزل: 23مارچ کيلئے خصوصی نغمہ جاری

ايک قوم، ايک منزل: 23مارچ کيلئے خصوصی نغمہ جاری

سیکنڈ ہینڈ کمپیوٹر،لیپ ٹاپ کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ

سیکنڈ ہینڈ کمپیوٹر،لیپ ٹاپ کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ