in

نیب کا مقصد سیاسی کھیل کھیلنا ہے، شاہد خاقان

نیب کا مقصد سیاسی کھیل کھیلنا ہے، شاہد خاقان

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ مریم نواز کے بیانات پر کسی ادارے کوتکلیف نہیں صرف نیب کو تکلیف ہے۔ یہ شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار ہیں اورچیئرمین نیب کواپنی نوکری بڑھوانی ہے جبکہ قوم کے سامنے سب عیاں ہے۔

اسلام آباد میں ہفتے کو پریس کانفرنس کرتےہوئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ لیگی رہنما مریم نواز قومی معاملات پر بات کرتی ہیں تاہم ان پرحکومت اور ریاستی اداروں کے خلاف بات کرنے کا الزام لگایا گیا۔ نیب مریم نواز کی زبان بندی چاہتا ہے اورکیا نیب چیئرمین نے قانون پڑھا ہے یا نہیں۔

انھوں نےکہا کہ مریم نواز پر الزام لگادیاگیا کہ وہ نیب کودھمکا ڈرارہی ہیں۔ان کے خلاف کیسزمیں کچھ نہ ملا توایسےالزام لگائے جارہے ہیں۔ایسی پٹیشنز کی کوئی نظیر ملکی تاریخ میں نہیں ملتی اورکوئی شخص عدالت کا وقت ضائع نہیں کرسکتا۔

شاہدخاقان عباسی نے کہا کہ مریم نواز کے خلاف اس کیس میں بھی نیب جرمانہ دے کر گھر واپس جائے گا۔نیب ملکی سیاست میں فرنٹ مین کھلاڑی ہےاورنیب کا مقصد سیاسی کھیل کھیلنا ہے۔یہ زبان بندی اور آئینی حق سےمحروم کرنے والی بات ہے اوران اداروں کا احتساب بھی ہوگا۔

چئیرمین سینیٹ کے انتخاب سے متعلق شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ یہ بات چیئرمین نیب کوسمجھ آنی چاہئیے کہ سینیٹ الکیشن میں ساری کارروائی پریزائڈنگ آفسر کی ہے۔انہوں نے بھی چیئرمین نیب کیطرح آنکھیں بند کررکھی تھی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کنگنا رناوت کے خلاف دھوکہ دہی کا مقدمہ درج

کنگنا رناوت کے خلاف دھوکہ دہی کا مقدمہ درج

جارج فلائیڈ کے اہلخانہ کو 27ملین ڈالرز ادا کرنےکا فیصلہ

جارج فلائیڈ کے اہلخانہ کو 27ملین ڈالرز ادا کرنےکا فیصلہ