صوابی میں موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے پی ٹی آئی کے سابق ويلج کونسل ناظم سميت تين افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق مردان روڈ پر نجی اسپتال کے قریب گاڑی پر فائرنگ کی گئی جس میں پی ٹی آئی کے سابق ناظم قمرخان کی گاڑی کو نشانہ بنايا گیا۔
ملزمان کی فائرنگ سے قمر خان ساتھے سمیت جاں بحق ہوگئے جبکہ جاں بحق افراد ميں ايک راہگير بھی شامل ہے۔ زخمی شخص کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس کی جانب سے واقع کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔