in

پی ڈی ایم کا سینیٹ الیکشن کیخلاف عدالت جانے کا اعلان

پی ڈی ایم کا سینیٹ الیکشن کیخلاف عدالت جانے کا اعلان

پی ڈی ایم رہنماؤں کا پریس کانفرنس میں اعلان

مسلم لیگ نون کے رہنماء احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں آج ثابت ہوگیا عمران خان دھاندلی خان ہیں، ہمارے ووٹ مسترد کر کے سنجرانی کو جیتوانے کی کوشش کی گئی۔

اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ڈی ایم رہنماؤں نے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں ہمارے ووٹوں پر ڈاکا ڈالا گیا ہے۔

مسلم لیگ نون کے رہنماء احسن اقبال نے کہا کہ مارچ کے مہینے میں خطے کے لوگوں نے ایک ووٹ حاصل کرنے کا خواب دیکھا تھا، اس طرح کا ڈاکا چوتھی دنیا کے ممالک میں بھی نہیں ڈالا جاتا جیسے دنیا کی ساتویں ایمٹی طاقت ملک میں ڈالا گیا، یہ ہر پاکستانی کیلئے لمحۂ فکریہ ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ دنیا مریخ پر جا رہی ہے معیشت کی بہتری کی باتیں ہورہی ہیں اور یہاں ہمارے ملک میں ووٹ کو عزت کی بات کی جارہی ہے کہ ووٹ پر ڈاکا نہ ڈالو، آج پی ڈی ایم کامیاب ہوئی ہے، ہمیں 49 ووٹ ملے ہیں، سرکاری امیدوار کو 48 ووٹ ملے، جس انداز میں یوسف رضا گیلانی کے ووٹ مسترد کیے گئے یہ ناقابل قبول ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Coal Mine

کوئٹہ: مارواڑ کی کان میں مٹی کا تودا گر گیا، 6 مزدور جاں بحق

ویڈیو: ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی نے حلف اٹھالیا

ویڈیو: ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی نے حلف اٹھالیا