in

پیپلزپارٹی کا چیئرمین سینیٹ الیکشن چیلنج کرنےکا فیصلہ

پیپلزپارٹی کا چیئرمین سینیٹ الیکشن چیلنج کرنےکا فیصلہ

حکومت بری طرح ناکام ہوچکی ہے

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سینیٹ الیکشن کو ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں غیر آئینی طریقے کوعدالت میں چیلنج کرینگے، انہوں نے ثابت کردیا سینیٹ اراکین یوسف رضا گیلانی کے ساتھ ہیں۔ ہمارے 7ووٹوں کو ناجائز طریقے سے مسترد کیا۔

انہوں نے کہا کہ صادق سنجرانی کومسلط کردیا گیا، گیلانی صاحب جیتنے کے باوجود کرسی پر نہیں بیھٹے، سینیٹ میں اپوزیشن کو واضح اکثریت حاصل تھی۔ حکومت پوری دنیا میں بےنقاب ہوچکی ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ الیکشن کے دوران ایک نہیں بلکہ 7 خفیہ کیمرے ملے، تمام تر دھاندکی کے باوجود پی ڈی ایم نے حکومت کو شکست دی ہے۔ حکومت کی جانب اس ناجائز اقدام کیخلاف ہم عدالت جارہے ہیں جہاں سے ہمیں انصاف ملنے کی امید ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی ہوگئی

سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی ہوگئی

کرونا کیسز بڑھنے پر پنجاب کے اسکولوں میں کھیل بند

کرونا کیسز بڑھنے پر پنجاب کے اسکولوں میں کھیل بند