in

کرونا کیسز بڑھنے پر پنجاب کے اسکولوں میں کھیل بند

کرونا کیسز بڑھنے پر پنجاب کے اسکولوں میں کھیل بند

لاہور میں گزشتہ 3 ہفتوں کے دوران کرونا کیسز میں 3 گنا اضافہ ہوگیا، جس کے پیش نظر صوبے کے سرکاری و غیر سرکاری اسکولوں میں کھیلوں و دیگر ہم نصابی سرگرمیوں پر پابندی عائد کردی گئی۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور میں 991 کیسز رپورٹ ہوئے جو اسی دورانیے میں سندھ اور خیبر پختونخوا میں سامنے آنیوالے کیسز کی مجموعی تعداد سے بھی خاصے زیادہ ہیں۔ سندھ اور خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 585 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ ملک میں مجموعی طور پر کرونا وائرس کے نئے متاثرین کی تعداد 2 ہزار 701 رہی۔

اس صورتحال کے پیش نظر محکمہ اسکول ایجوکیشن نے سرکاری اور نجی اسکولوں میں کھيلوں اور ہم نصابی سرگرمیوں پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

ڈائریکٹوریٹ جنرل اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کرکٹ، ہاکی، فٹبال، اسنوکر، والی بال اور کبڈی سمیت تمام کھیلوں کے ایونٹس پر پابندی لگادی گئی ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پیپلزپارٹی کا چیئرمین سینیٹ الیکشن چیلنج کرنےکا فیصلہ

پیپلزپارٹی کا چیئرمین سینیٹ الیکشن چیلنج کرنےکا فیصلہ

فرحان اختر کی’طوفان‘کا پہلا ٹیزر دیکھیں

فرحان اختر کی’طوفان‘کا پہلا ٹیزر دیکھیں