in

لاہور کے اسپتال سے ملتان کا رہائشی 4سالہ بچہ لاپتہ

لاہور کے اسپتال سے ملتان کا رہائشی 4سالہ بچہ لاپتہ

سی سی ٹی وی فوٹیج میں بچہ اورنامعلوم شخص دیکھاگیا

لاہور کے جنرل اسپتال میں علاج کیلئے ملتان سے آنیوالی خاتون کا 4 سالہ بچہ مبینہ طور پر اغواء ہوگیا۔

زبیدہ بی بی اپنے شوہر اور بچے کے ہمراہ ملتان سے آئی تھیں، جن کا کہنا ہے کہ کوئی نامعلوم شخص ان کے بچے کو لے کر چلا گیا۔

اس حوالے سے کلوز سرکٹ ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آئی ہے جس میں ایک شخص کو نزدیکی مسافر خانے کے باہر سے بچے کو لے کر جنرل اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں داخل ہوتے دیکھا جاسکتا ہے، تاہم اندر جانے کے بعد اس شخص اور بچے کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔

لاپتہ ہونے والے بچے مزمل ولد شفیق احمد کے والدین نے شکایت کی ہے کہ انہوں نے پولیس کو صورتحال سے آگاہ کیا ہے تاہم بچے کو تلاش کرنے کے کوئی فوری اقدامات نہیں کئے گئے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

لاہور: پروپوز کرنےپر دو طلباء یونیورسٹی سےفارغ

لاہور: پروپوز کرنےپر دو طلباء یونیورسٹی سےفارغ

فیکٹ چیک: کیاتین تلوارکے قریب گرین بیلٹ ختم ہورہی ہے؟

فیکٹ چیک: کیاتین تلوارکے قریب گرین بیلٹ ختم ہورہی ہے؟