ڈھاکا دنيا کا سب سے آلودہ شہر قرار
پاکستان کے دونوں بڑے شہر کراچی اور لاہور دنيا کے 10 آلودہ شہروں کی فہرست ميں شامل ہوگئے۔
تازہ ترين اعداد و شمار کے مطابق بنگلاديش کا دارالحکومت ڈھاکا دنيا کا سب سے آلودہ شہر ہے جہاں ايئر کوالٹی انڈيکس 293 تک جا پہنچا ہے۔
آلودہ شہروں کی فہرست ميں کراچی تیسرے نمبر پر ہے جبکہ لاہور ميں آلودگی کی شرح ميں کمی تو ہوئی ہے لیکن ابھی بھی ساتويں نمبر پر موجود ہے۔
فضائی آلودگی پر قابو پانے کيلئے اسموگ کا باعث بننے والے عوامل کے خلاف ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے۔