in

لاہور: پروپوز کرنےپر دو طلباء یونیورسٹی سےفارغ

لاہور: پروپوز کرنےپر دو طلباء یونیورسٹی سےفارغ

لاہور کی نجی یونیورسٹی میں زیر تعلیم طالب علم اور ساتھی طالبہ کو دیگر طلباء کے سامنے ایک دوسرے کو پروپوز کرنے پر دونوں کو یونیورسٹی سے فارغ دیا گیا۔

یونیورسٹی آف لاہور کے رجسٹرار کے دستخط سے جاری ہونے والے حکمنامے میں طالبہ اور طالب علم کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ ’جامعہ کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی‘ کا مرتکب ہونے پر انہیں ڈسپلنری کمیٹی نے طلب کیا تھا، تاہم دونوں حاضر نہیں ہوئے جس کے بعد ان پر پابندی عائد کردی گئی ہے دونوں طلباء آئندہ یونیورسٹی یا اس کے کسی بھی کیمپس میں داخل نہیں ہوسکیں گے۔

ٹوئٹر پر زیرگردش ویڈیوز اور تصاویر میں ایک نوجوان جوڑے کو دکھایا گیا تھا کہ دونوں طالبعلم ایک دوسرے کو پروپوز کررہے ہیں، پروپوزل قبول کیے جانے کے بعد دونوں گلے ملتے ہیں، اس موقع پر قریب موجود دیگر طلباء انہیں داد دیتے نظر آرہے ہیں۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر زیربحث معاملے کے کچھ ہی گھنٹے گزرنے کے بعد لاہور کی مذکورہ یونیورسٹی کا جاری کردہ حکمنامہ بھی سامنے آیا کہ ’یونیورسٹی نے دونوں طالبعلموں کے داخلے پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا گیا‘۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

دنیا میں ہر سال کتنے جڑواں بچے پیدا ہوتے ہیں؟

دنیا میں ہر سال کتنے جڑواں بچے پیدا ہوتے ہیں؟

لاہور کے اسپتال سے ملتان کا رہائشی 4سالہ بچہ لاپتہ

لاہور کے اسپتال سے ملتان کا رہائشی 4سالہ بچہ لاپتہ