in

پنجاب کے 6اضلاع میں مارکیٹس 6بجے بند کرنیکا فیصلہ

پنجاب کے 6اضلاع میں مارکیٹس 6بجے بند کرنیکا فیصلہ

کرونا وائرس کی تیسری لہر پنجاب میں شدت دکھارہی ہے، لاہور اور ملتان سمیت پنجاب کے 6 اضلاع میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ کرلیا گیا، جس کا دورانیہ 2 ہفتوں پر محیط ہوگا، انڈور شادی ہالز، ریسٹوارنٹس اور پارکس بند رہیں گے۔

پاکستان میں کرونا وائرس سے مزید 54 افراد انتقال کر گئے، ایک دن میں 2700 سے زائد نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے۔

معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کہتے ہیں پاکستان میں واضح طور پر کرونا وائرس کی نئی لہر آچکی، ايس او پيز پر سختی سے عمل کرنے کی ہدايت کردی۔

پنجاب حکومت نے صوبے میں کرونا وائرس کے کیسز میں بتدریج اضافے کے تناظر میں این سی او سی کے اجلاس میں کئے گئے فیصلوں کی روشنی میں 6 اضلاع ميں 2 ہفتوں کیلئے لاک ڈاؤن لگانے کا فيصلہ کرلیا گیا۔

صوبائی حکومت کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق لاہور، ملتان، فیصل آباد، گوجرانوالہ، سرگودھا اور راولپنڈی میں لاک ڈاون لگایا جارہا ہے، جو آئندہ 15 روز تک جاری رہے گا۔

اسمارٹ لاک ڈاؤن کے نوٹیفکیشن کے مطابق مذکورہ 6 اضلاع کی مارکيٹس کو شام 6 بجے بند کرديا جائے گا جبکہ ہفتہ اور اتوار کو تمام مارکيٹيں مکمل طور پر رہیں گی۔

پنجاب کے 6 اضلاع میں پارکس، ريسٹورانٹس، ہالز اور ان ڈور شادیاں اور مزارات بند رہیں گے، ریسٹورانٹس کو ٹیک کیلئے کھولا جائے گا، میلے اور  کھیلوں کی سرگرمیوں پر آئندہ 15 دن کیلئے پابندی ہوگی۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ صوبے کے کچھ شہروں میں کرونا تشويشناک حد تک پھيل رہا ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

لاہور کے جنرل ہسپتال سے کم سن بچے کو اغوا کرلیا گیا سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

لاہور کے جنرل ہسپتال سے کم سن بچے کو اغوا کرلیا گیا سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی ہوگئی

سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی ہوگئی