in

کوئٹہ: مارواڑ کی کان میں مٹی کا تودا گر گیا، 6 مزدور جاں بحق

Coal Mine

کوئٹہ کے علاقے مارواڑ میں مٹی کا تودہ گرنے سے 6 کان کن جاں بحق ہوگئے، جن کی لاشیں ایک دن بعد نکال لی گئیں۔

ریکسیو حکام کے مطابق مارواڑ کرد کول کمپنی کی کوئلہ کان میں جمعرات کو مٹی کا تودہ گرنے سے کان میں پھنسے 6 کان کن دم گھٹنے کے باعث جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو اہلکاروں نے طویل جدوجہد کے بعد جاں بحق کان کنوں کی لاشیں نکال لی، جنہیں ضروری کارروائی کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق جاں بحق کان کنوں میں 4 کا تعلق چمن، ایک مسلم باغ اور ایک کا تعلق کوئٹہ سے ہے۔

ڈویژنل انسپکٹر مائنز کا کہنا ہے کہ مزدور کوئلے کی کان میں کھدائی کررہے تھے کہ تودہ گرنے سے پھنس گئے، ریسکیو ٹیم کو متاثرہ مقام پر بھیجا گیا تاہم وہ مزدوروں کو تلاش نہ کرسکے، جس کے بعد پولیس اور لیویز اہلکار امدادی کاموں میں معاونت کیلئے کان پہنچے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ٹی وی شو کےدوران خوفناک حادثہ

ٹی وی شو کےدوران خوفناک حادثہ

پی ڈی ایم کا سینیٹ الیکشن کیخلاف عدالت جانے کا اعلان

پی ڈی ایم کا سینیٹ الیکشن کیخلاف عدالت جانے کا اعلان