in

چیف جسٹس کی گاڑی کو رشکئی کے قریب حادثہ

چیف جسٹس کی گاڑی کو رشکئی کے قریب حادثہ

چیف جسٹس پاکستان کی گاڑی کو خیبر پختونخوا کے علاقے رشکئی کے قریب حادثہ پیش آیا، تاہم چیف جسٹس حادثے میں محفوظ رہے ہیں۔

ترجمان سپریم کورٹ کے مطابق چیف جسٹس گلزار احمد کوہاٹ میں جسٹس یحییٰ آفریدی کے والد کی نماز جنازہ میں شرکت کیلئے جا رہے تھے کہ راستے میں قافلے میں شامل گاڑی کو حادثہ پیش آیا۔ حادثے میں چیف جسٹس اور ان کی گاڑی محفوظ رہی۔

حادثے کے بعد چیف جسٹس گلزار احمد واپس اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے جج جسٹس یحییٰ آفریدی کے والد گزشتہ روز 11 مارچ کو انتقال کرگئے تھے۔ عمر خان آفریدی کی نماز جنازہ آج بروز جمعہ بابری بانڈہ کوہاٹ میں ادا کی گئی ہے۔

عمرخان آفریدی سابق چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا اور دیگر اہم عہدوں پر رہ چکے ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

فلم ’ کچھ کچھ ہوتا ہے ‘ میں شارخ خان کی بیٹی ’ انجلی ‘ کا کردار نبھانے والی اب یہ بچی کیسی دکھتی ہے اور کتنی بڑی ہو گئی ہے ؟ دلکش تصاویر سامنے آ گئیں

فلم ’ کچھ کچھ ہوتا ہے ‘ میں شارخ خان کی بیٹی ’ انجلی ‘ کا کردار نبھانے والی اب یہ بچی کیسی دکھتی ہے اور کتنی بڑی ہو گئی ہے ؟ دلکش تصاویر سامنے آ گئیں

پاکستان ریلوے کا نئی ٹرین سروس کا آغاز

پاکستان ریلوے کا نئی ٹرین سروس کا آغاز