in

آئین میں خفیہ ووٹ کا ذکر ہے خفیہ کیمروں کا نہیں،مريم نواز

آئین میں خفیہ ووٹ کا ذکر ہے خفیہ کیمروں کا نہیں،مريم نواز

مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ ڈسکہ دھند کے بعد سینیٹ پر ڈاکہ ڈالنے والے آخری جنگ ہار چکے۔ سند یافتہ ووٹ چور ہر بار نیا طریقہ ڈھونڈ کر لاتا ہے۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ آئینی ترمیم میں ناکام رہے تو خفیہ کیمروں والے مستری لے آئے۔ آئین میں خفیہ ووٹ کا ذکر ہے خفیہ کیمروں کا نہیں۔ ووٹ چورو شرم کرو اور کرسی چھوڑو۔

سینیٹ بوتھ میں کیمرے ملنے کے معاملے پر مریم نواز شریف کا مزید کہنا تھا کہ کیمرے لگا کر اپنے ہی ارکان کی جاسوسی کرنی پڑ گئی۔ خفیہ کیمروں کے ذریعے آئین کی توہین ایک سنگین جرم ہے۔ سیلیکٹرز بھی سوچتے ہوں گے کیا مصیبت گلے پڑ گئی! نا اُگلے بن رہی ہے نا نگلے بن رہی ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حق پر ہیں اور جیت بھی ہماری ہوگی،رانا ثنااللہ

حق پر ہیں اور جیت بھی ہماری ہوگی،رانا ثنااللہ

چئیرمین سینیٹ کا انتخاب: کيمروں سے شکست نہيں ہونی چاہيے،خاقان

چئیرمین سینیٹ کا انتخاب: کيمروں سے شکست نہيں ہونی چاہيے،خاقان