حادثات کی تعداد 3ہزار سے زائد
راجن پور میں قومی شاہراہ انڈس ہائی وے پر 2020 سے اب تک 3ہزار سے زائد حادثات میں 257 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر محمد اسلم کے مطابق 12 ہزار سے زائد زخمیوں کو اسپتالوں میں شفٹ کیا گیا۔ اس روڈ کو قاتل روڈ کے نام سے منسوب کیا گیا ہے۔
حادثات کی بنیادی وجہ سنگل روڈ ہے جو کہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔ کراچی سے پشاور جانے کیلئے اس شاہراہ کا بھی استعمال ہوتا ہے۔
حکومتی نمائندوں کی جانب سے کئی دفعہ اس روڈ کو ڈبل کرنے کے دعوے تو ضرور کیے گئے مگر وہ صرف دعووں کی حد تک محدود رہے۔