in

وزیراعظم اپنی میڈیا ٹیم کی کارکردگی سے ناخوش، رپورٹ

Naeem Ashraf Butt Art Final

وزیراعظم عمران خان نے اپنی میڈیا ٹیم کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کردیا۔ کور کمیٹی اجلاس کی اندرونی کہانی منظر عام پر آگئی۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ ہم اچھا کام کررہے ہیں لیکن میڈیا میں پذیرائی نہیں مل رہی، ہماری میڈیا ٹیم کیا کررہی ہے، ایسا کیوں ہورہا ہے۔

سماء کے نمائندہ خصوصی نعیم اشرف بٹ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے لے آئے۔

رپورٹ کے مطابق عمران خان نے اپنی میڈیا ٹیم کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اچھا کام کررہے ہیں لیکن میڈیا میں پذیرائی نہیں مل رہی، انہوں نے پوچھا کہ ہماری میڈیا ٹیم کیا کررہی ہے ایسا کیوں ہورہا ہے، اسلام آباد کی سیٹ پر سیٹ بیک ہوا لیکن باقی سیٹیں ہم جیتے، میڈیا میں اسی ایک سیٹ کو اچھالا گیا۔

ایک وفاقی وزیر نے کہا کہ اگر کوئی ٹھیک کام نہیں کررہا تو احتساب ہونا چاہئے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ارکان اسمبلی کو وزراء سے شکایتیں ہیں کہ لفٹ نہیں کرواتے، جس پر کابینہ کے رکن کا کہنا تھا کہ وزیر کے پاس تو اختیارات نہیں، سیکریٹری سنتے نہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے آئندہ 2 ماہ ملکی سیاست کیلئے انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ پارٹی کو سیاسی محاذ پر چیلنجز کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے، میدان چھوڑ کر بھاگنے والوں میں سے نہیں ہوں، ہم اقتدار کیلئے نہیں، نظام کی تبدیلی کیلئے آئے ہیں۔

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے لانگ مارچ پر تبصرہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کا مقصد این آر کا حصول ہے، اپوزیشن احتجاج کی سیاست سے افراتفری پیدا کرنا چاہتی ہے، ملک کو لوٹنے والوں کے ساتھ سمجھوتہ کرکے نہیں چل سکتے، نہ پہلے دباؤ قبول کیا اور نہ آئندہ کسی دباؤ میں آؤں گا۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ ڈھائی سال میں بہت محنت اور مشکل سے معیشت کو سنبھالا ہے، عوامی حمایت حاصل ہے، کسی میدان میں پیچھے نہیں ہٹیں گے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

امیتابھ بچن کی نئی فلم ’چہرے‘ کا ٹیزر دیکھیں

امیتابھ بچن کی نئی فلم ’چہرے‘ کا ٹیزر دیکھیں

اداکارہ آمنہ الیاس کو پہچاننا مشکل ہوگیا

اداکارہ آمنہ الیاس کو پہچاننا مشکل ہوگیا