in

مرغی کے کاروبار میں سرمایہ کاری کے نام پرکروڑوں کافراڈ

مرغی کے کاروبار میں سرمایہ کاری کے نام پرکروڑوں کافراڈ

پیسے بٹور کر فراڈیے ملک سے فرار

لاہور میں مرغیوں کے کاروبار میں پیسہ لگا کر بھاری منافع کا جھانسہ دے کر شہریوں سے کروڑوں روپے ہتھیا لیے گئے۔

پولیس کے مطابق لاہور میں لاثانی چکن کے نام پر ایک فراڈ کمپنی شہریوں کو بڑے منافع کا لالچ دے کر بھاری رقوم بٹور کر غائب ہوگئی۔

کمپنی کی جانب سے متاثرين کو کہا گيا تھا کہ چکن کے بزنس میں پیسہ لگائیں اور بہترین منافع کمائیں، اس غرض سے کمپنی نے فی کس کم از کم ساڑھے 3 لاکھ روپے انویسٹ کرنے کی شرط رکھی تھی جبکہ اس کے ساتھ بظاہر تیل کے کاروبار کیلئے فی کس 4 لاکھ روپے لئے گئے تھے۔

متاثرین کا کہنا ہے کہ کمپنی کے فراڈیوں نے بڑے منافع کا جھانسہ دیتے وقت خود کو معتبر ظاہر کرنے کیلئے اعلیٰ حکومتی شخصیات کے ساتھ اپنی تصاویر بھی دکھائی تھیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کراچی: سندھی ہوٹل کے قریب دھماکا، 2افراد جاں بحق، 3زخمی

کراچی: سندھی ہوٹل کے قریب دھماکا، 2افراد جاں بحق، 3زخمی

News-in-Brief-Urdu

راولپنڈی: فائرنگ سے ٹریفک وارڈن جاں بحق