in

درجنوں شادیاں کرنے والا ٹھگ خاندان سمیت گرفتار

درجنوں شادیاں کرنے والا ٹھگ خاندان سمیت گرفتار

والدین کی ملی بھگت سے لڑکی والوں کو لوٹتا تھا، پولیس

کراچی ميں شادی کا جھانسہ دیکر قیمتی اشیاء ہتھیانے والے خاندان کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

نارتھ ناظم آباد پولیس کے مطابق تحقیقات ميں معلوم ہوا ہے کہ اس خاندان کا ایک فرد عباد الرحمان 25 مرتبہ نکاح کرچکا ہے تاہم جب وہ شادی کیلئے بارات لے کر شادی ہال پہنچا ہی تھا کہ اسے والدین اور بھائی سمیت دھر لیا گیا۔

متاثرہ لڑکی کے والد نے سماء سے خصوصی گفتگو ميں بتايا کہ اس شادی کیلئے سنبل نامی رشتہ کروانے والی خاتون نے ان سے 55 ہزار روپے لیے تھے۔

 انہوں نے کہا کہ شادی کیلئے 10 مارچ کی تاریخ مقرر تھی لیکن لڑکے والے اچانک 8 مارچ کو نکاح کرنے گھر آگئے اور وہ سب کچھ اچانک ہوا کہ کچھ سمجھ نہیں آیا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ن لیگ اورپیپلزپارٹی ایک بار پھردھوکہ دینگے، حافظ حسین احمد

ن لیگ اورپیپلزپارٹی ایک بار پھردھوکہ دینگے، حافظ حسین احمد

سینٹ الیکشن میں نمبرز کا گیم

سینٹ الیکشن میں نمبرز کا گیم